رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق «وحدت امت اسلامی اور عالمی چیلنجیز» نشست تلاوت کلام الہی سے شروع ہوئی جسکے بعد مولانا ملک حسن الدین یونیورسٹی کے چانسلر ایمان نے سیرت النبی پر خطاب کیا۔
انکا کہنا تھا: رسول اکرم(ص) تمام انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہیں اور اگر ہم چاہتے ہیں کہ سعادت مندانہ زندگی بسرکریں توانکی سیرت پر عمل کرنا ہوگا۔
ایرانی ثقافتی سفیر مهرداد رخشنده نے تقریب سے خطاب میں کہا: آج ہم فخر کرتے ہیں کہ رحمت اللعالمین کے ماننے والے ہیں، انکا پیغام امن و محبت سب کے لیے ہے اور انکا پیغام عالمگیر ہے۔
رخشنده نے مزید کہا: اسلام تمام انسانوں کے حقوق کا دفاع کرتا ہے اور انسانیت کے لیے انکی تعلیمات انتہایی ضروری اور اہم ہے اور اسی وجہ سے اسلام دشمن طاقتیں اختلافات سے اسلام کا چہرہ مخدوش کرنا چاہتی ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا: آج اسلامی وحدت کی اہمیت سب محسوس کررہے ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مسلمان ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے اسلامی احکامات پر عمل کریں۔
نشست کے اختتام پر طلباء کے لیے سوال و جواب کا سیشن رکھا گیا تھا جسمیں مختلف پر سوالات پوچھے گیے۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰