رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں چائنیز قونصل خانےاور لوئر اورکزئی (کلایہ) میں حملہ کرنے والے ایک ہی مائنڈسیٹ کے پیروکار ہیں،دونوں سانحات میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کی بزدلانہ کاروائی کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کی شدید مذمت کرتے ہیں،افغانستان میں انڈیا امریکہ گٹھ جوڑ خطے کی امن کے لئے خطرناک ہے،دشمن ملک میں دہشتگردی کے ذریعے سی پیک منصوبے میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتاہے ، قوم متحد ہو کر ملک دشمنوں کی سازش کو ناکام بنائیں،اس المناک سانحے پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت ان دہشتگردوں کیخلاف عملی اقدامات کرتےہوئے ان ملک دشمنوں کو نشان عبرت بنائے،دہشت گرد بی ایل اے ہو یا داعش پاک وطن کے دشمن ہیں، ان کیخلاف فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہو چکےہیں،ملک میں جب تک دہشت گردوں کے سیاسی سرپرست آزاد ہیں اس ناسور سے نجات ملنا ممکن نہیں۔
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے اورکزئی کلایہ بازاراور چائنیز قونصلیٹ کراچی میں دہشت گردحملوں میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین غم کی اس گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی امن دشمنی ہے، وزیراعظم نے امریکی صدر کو جراتمندانہ جواب دے کر قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے، امریکہ الزام تراشیوں کی بجائے اپنی ناکامیاں اور غلطیاں تسلیم کرے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے الزامات پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے۔ حکومت امریکہ نواز خارجہ پالیسی تبدیل کرے۔امریکی صدر کو جان لینا چایئے کہ پاکستان امریکہ کی کالونی نہیں، امریکہ کی دوستی میں پاکستان نے ناقابل تلافی نقصان برداشت کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے، امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کیساتھ دوستی کی آڑ میں دشمنی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں کیا ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ امریکہ باری باری تمام مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے، عالم اسلام کے انتشار کے پیچھے بھی امریکہ کا ہاتھ ہے، مسلم حکمران امریکہ کی دلالی چھوڑ کر متحدہ مسلم بلاک تشکیل دیں، امریکہ کی اسلام اور پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آ چکی ہے، پاکستان میں وائیٹ ہاؤس نہیں اللہ کا حکم چلے گا۔ امت مسلمہ امریکہ کی استعماریت اور سامراجیت کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہو جائے، عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے۔
چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری وائیٹ ہاؤس میں گروی رکھنے والے ماضی کے حکمران قومی مجرم ہیں، امریکی غلامی کی زنجیریں توڑنے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان کیخلاف امریکہ کی سازشیں تیز ہو چکی ہیں، امریکہ کی پاکستان مخالف پالیسی کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، امریکہ بھارت کو علاقے کا تھانیدار بنانا چاہتا ہے لیکن امریکہ کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/