‫‫کیٹیگری‬ :
24 November 2018 - 00:23
News ID: 437729
فونت
علامہ فدا حسین مظاہری:
کرم کے روحانی پیشوا علامہ فدا حسین مظاہری نے کہا کہ امام خمینی نے جسطرح رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس قرار دیکر عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا، اسی طرح انہوں نے ماہ ربیع الاول کی ۱۲ تا ۱۷ تاریخ کو شیعہ سنی اتحاد کی خاطر ہفتہ وحدت قرار دیکر دشمنان اسلام کی اسلام اور مسلمانوں کیخلاف خطرناک سازشوں کو اجاگر کیا۔
 فدا مظاہری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رسول اللہ (ص) کی زندگی شاہانہ نہیں تھی بلکہ فقیرانہ تھی۔ آپ (ص) کی سیرت کا ہر پہلو ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقدہ اجتماع بمناسبت ولادت باسعادت رحمت اللعالمین حضرت محمد (ص) سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کرم کے روحانی پیشوا  علامہ فدا حسین مظاہری نے کہا کہ امام خمینی نے جس طرح رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس قرار دے کر عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا، اسی طرح انہوں نے ماہ ربیع الاول کی 12 تا 17 تاریخ کو شیعہ سنی اتحاد کی خاطر ہفتہ وحدت قرار دے کر دشمنان اسلام کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف خطرناک سازشوں کو اجاگر کیا اور مسلمانوں کو بیدار رہنے کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج عالم اسلام حصوضاً اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مسلمانوں نے ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ہفتہ وحدت کو پروان چڑھایا ہے۔

علامہ فدا حسین مظاہری نے کہا کہ رسول اللہ (ص) نے ابتدائی دور میں بہت زیادہ تکالیف برداشت کیں، تب کہیں جاکر عالم کفر کا  وسیع حلقہ اسلام کے زیر نگین آیا۔

انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ عالم اسلام کے مسائل کے خاتمے کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کلایہ دھماکہ اسلام و پاکستان دشمنوں کی کارروائی ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬