رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ظالم و جابر اور ڈکٹیٹر بادشاہ کو امریکہ اور اسرائیل کا اہم اتحادی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو کمزور بنانے سے اسرائیل تباہ ہوجائےگا ۔ سعودی عرب خطے میں اسرائیل کا اصلی محافظ ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب میں امن و ثبات کے بغیر اسرائیل میں امن و ثبات باقی نہیں رہ سکتا اگر سعودی عرب کی حکومت کو کوئی خطرہ لاحق ہوجائے تو اس کے نتیجے میں اسرائیل کے لئے بہت بڑی مشکلات پیدا ہوجائیں گی ۔ لہذا اسرائیل کے تحفظ کے لئے سعودی عرب کی حمایت ضروری ہے۔
امریکی صدر نے خاشقجی کے بہیمانہ قتل کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امریکہ کا خطے میں اہم اتحاد ہے اور ہم خاشقجی کے لئے سعودی عرب کے خلاف کوئی اقدام نہیں کریں گے۔
ادھر امریکی کانگرس کے بعض نمائندوں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے خاشقجی کے قتل پر اپنی آنکھیں بند کررکھی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/