23 November 2018 - 20:24
News ID: 437723
فونت
جنوب مشرقی افغانستان میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم چھبیس افراد مارے گئے ہیں۔
افغانستان دھماکہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام کے مطابق یہ دھماکہ جمعے کی دو پہر صوبہ خوست میں قائم افغان فوج کی ایک چھاؤنی کی مسجد  میں اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد نماز جمعہ کی ادائیگی میں مصروف تھی۔

 دھماکے میں چھیتر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے جس کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

 اس سے پہلے افغان حکام نے دہشت گردی کے اس واقعے میں مرنے والوں کی  تعداد بارہ بتائی تھی۔

 تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬