‫‫کیٹیگری‬ :
29 November 2018 - 18:10
News ID: 437781
فونت
آستان قدس رضوی ؛
سفیران رضوی کانفرنس کے سلسلے میں آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیرایرانی کی کوششوں سے؛اسلامی معاشرے میں رضوی سیرت پر تاکید کرتے ہوئے اتحاد کی راہیں بیان اور تحقیق پیش کی گئی۔
آستان قدس رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق "سفیران رضوان" کانفرنس کے سلسلے میں کہ جو آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیرایرانی کی کوششوں سے آج بوقت عصر آستان قدس رضوی کےادارہ زائرین غیرایرانی کی جانب سے آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی ، یحیی جہانگیری؛ ادیان ومذاہب یونیورسٹی کے  ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے رضوی سیرت پر تاکید کرتے ہوئے اسلامی معاشرے میں اتحاد کی راہیں بیان کیں۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ بعض عہدے دار اس کے بجائے کہ اصول دین کو بیان کریں فروعی باتوں کو مقد م رکھتے ہیں ، کہا:  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی عملی روشوں میں اتحاد کے لیے ایک روش یہ تھی کہ آپ کبھی بھی اصول و فروع کو ایک دوسرے کی جگہ تبدیل  ہونے نہیں دیتے تھے ۔

جہانگیری نے کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا عقیدہ تھا کہ علمی بحث معرفت و حقیقت کو کشف کرنے کا سبب ہوتی ہے اور بحث و گفتگو میں کبھی بھی ایک دوسرے کو برا بھلا نہیں کہنا چاہییے اور مذہبی لڑائی نہ کی جائے۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ شیعہ و سنی کے درمیان بہت سے اختلافات غلط فیصلوں کی بنیاد پر ہیں، کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے ادیان کے درمیان گفتگو کا آغاز کیا تمام شیعہ و سنی سوالات کے عالمانہ طور پر جواب مرحمت فرمائے اور کبھی بھی مذہبی جہالت کو دنیا میں جڑ پکڑنے  نہیں دیا۔

ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے انٹرنیشنل امور کے سربراہ نے وضاحت کی: مقام معظم رہبری نے آئمہ طاہرین علیہم السلام کی پیروی کرتے ہوئے ان اختلافات کو دور کرنے کے لیےاسلامی مذاہب نامی یونیورسٹی کی تاسیس کی تاکہ تمام مذاہب ایک دوسرے کے ساتھ مل کر تحیصل علم میں مشغول ہوں۔

جہانگیری نے کہا: مسلمانوں کے درمیان دشمنی جہالت اور دشمنوں کے اختلافات ڈالنے کی خاطر ہے اور اگر عدالت کا خیال رہے تو کبھی بھی دشمنی باقی نہیں رہ سکتی ۔

انہوں نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی راہوں میں  سے ایک  راہ مذاہب کے درمیان گفتگو کو قرار دیا  اورکہا: ہم عصر حاضر کے حالات کے پیش نظر پہلے سے زیادہ آج امام علی رضا علیہ السلام کی کے ضرورتمند ہیں اس لیے کہ  اگر آج جنگ اور خونریزی ہورہی ہے تو یہ صرف جہالت اور مذہبی لا علمی کی بنیاد پر ہے ۔

انہوں نے غیرایرانی زائرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: آپ تمام افراد اپنے اپنے ممالک میں اتحاد کے منادی و سفیر کی حیثیت سے رہیں ، بے شک  آپ حضرات کا اتحاد اور آپسی میل جول حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور کا زمینہ ساز ہوگااور اس عظیم کام کے واقع ہونے کے لیے سوائے اتحاد کے کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ سفیران رضوان کے سلسلے کی کانفرانس میں 400سے زيادہ غیرایرانی افراد نے شرکت کی  کہ جو ہندوستان ، پاکستان، افغانستان، بحرین، عراق اور شام سے آئے ہوئے تھے  یہ کانفرنس آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن کے طبرسی ہال میں منعقد ہوئی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬