حزب اللہ لبنان نے کہا کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے خلاف کسی حماقت کا ارتکاب کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک پیغام میں اسرائیل کو خبـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے خلاف کسی حماقت کا ارتکاب کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔
حزب اللہ لبنان نے اس پیغام میں اسرائیل کو انتباہ جاری رکتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے خلاف فوجی حملے کی حماقت کا ارتکاب کیا تو اسے سخت پشیمانی کا سامنا کرنا پڑےگا۔
اس ویڈیو میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی تقریر کے اقتباس میں بھی کہا گيا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے خلاف کسی فوجی حماقت کا ارتکاب کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔
اس ویڈیو میں اسرائیلی فوجی اور ایٹمی ٹھکانوں کو دکھایا گيا ہے جنھیں حزب اللہ کے اہلکار دفاعی کارروائی میں نشانہ بناسکتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے