‫‫کیٹیگری‬ :
10 December 2018 - 12:49
News ID: 438861
فونت
الکفیل ہسپتال کے ڈائریکٹر ؛
محمد عزیز نے کہا : روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال اوپن ہارٹ سرجریز میں کامیابی کا تناسب نہایت شاندار رہا ۔
الکفیل ہسپتال

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی کارڈیالوجیکل ٹیم جو کہ عراقی، ترکی اور امریکی طبی ماہرین پر مشتمل ہے کی جانب سے ۲۰۰ سے زائد مریضوں کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجریز کی جا چکی ہیں۔

ہاسپٹل کے ڈائریکٹر محمد عزیز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی جانے والی اوپن ہارٹ سرجریز میں کامیابی کا تناسب نہایت شاندار رہا جو کہ عالمی تناسب سے کہیں زیادہ ہے۔

عراق میں ترکی کے سفیر السيّد فاتح يلدز نے الکفیل ھاسپیٹل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا : بے شک الکافی ھاسپیٹل ایک نیا قائم ہونے والا ہونے والا طبی ادارہ ہے۔ لیکن یہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور خدمات عالمی معیار پر پورا اترتی ہیں۔

ڈاکٹر ولیم نوواک جو کہ امریکن کارڈیالوجیکل سرجن ہیں اور یہاں الکفیل ہاسپٹل میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں نے کہا : میں نے دو سال پہلے ہاسپیٹل کو جوائن کیا ھے اور ڈھائی سو سے زیادہ آپریشنز کیے ہیں۔

انہوں نے کہا : ان کا کام آنے والے وقتوں میں بھی جاری رہے گا اور اب عراقی ماہرین بھی ایسی سرجریز کر سکتے ہیں۔

اس تقریب میں شریک بچوں کے سفیر ہاشم سلمان نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بچوں کی فلاح و بہبود، صحت اور علاج معالجہ کے لیے کی جانے والی کوششوں اور خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا : روضہ مبارک کی وجہ سے عراق میں بھی بچوں کو وہی علاج اور سرجریز فراہم کی جا سکتی ہیں جن کے لیے انہیں دوسرے ممالک جانا پڑتا تھا۔

تقریب کے اختتام پر ہاسپٹل کے کارڈیالوجی سرجری سینٹر کی پرموشن کے لئے ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ طبی ماہرین اور طبی عملے کی خدمات کے اعتراف میں انھیں اعزازی اسناد اور شیلڈز سے نوازا گیا۔

قابل بیان ہے کہ ٹرکش میڈیکل ٹیم جو کہ الکفیل ہاسپیٹل میں کام کر رہی ہے نے ۲۰۰ سے زیادہ بڑوں کی اوپن ہارٹ سرجری کی ھیں جن میں کامیابی کا تناسب سو فیصد رہا ۔

عراقی اور امریکی ماہرین نے ۲۵۰ سے زیادہ بچوں کے دل کےآپریشنز کیے ھیں جن میں مائنراور ماڈریٹ کیسز میں کامیابی کا تناسب ۹۷ پرسنٹ رہا اور پیچیدہ کیسز میں کامیابی کا تناسب ۵۔۹۲ پرسنٹ رہا۔

واضح رہے کہ ہاسپٹل کی انتظامیہ کی جانب سے اس کامیابی کو منانے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ملکی اورغیر ملکی طبی ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی کارکردگی عراق میں قابل بیان ہے وہاں سخت سے سخت آپریشن و معالجہ کیا جا رہا ، اس سے قبل لوگوں کو اپنے اچھے معالحہ کے لئے دوسرے ممالک سفر کرنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے کم بضاعت افراد معالجہ سے محروم رہتے تھے ۔ /۹۸۹/ف۹۷۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬