رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے سعودی عرب کو اسرائیل کا اہم اتحادی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ، سعودی عرب کے اتحادی عرب ممالک کا ایران کے خلاف مضبوط اتحاد ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کے دورے کے دوران گلوبو ٹی وی کو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ایران کے خلاف اسرائیلی کوششیں عرب دنیا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی اصل وجہ بنیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات میں کوئی پیش رفت نہیں کی، نصف سے زائد فلسطینی اسرائیل کے خلاف اور ایران کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو لاطینی امریکہ کے ملک برازیل کے نو منتخب صدر جائر بولسونارو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے برازیل میں ہیں۔
صدارتی تقریب میں شرکت کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم تقریب میں شریک امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو سے مذاکرات بھی کریں گے۔
عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی عالم اسلام اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں مخفی خیانتیں اب آشکار ہورہی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/