‫‫کیٹیگری‬ :
05 January 2019 - 13:12
News ID: 439052
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے امریکی تمدن کے زوال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایشیائی علاقہ امریکی تمناؤں کے قبرستان میں تبدیل ہوگیا ہے۔
حجۃالاسلام والمسلمین حاج علی اکبری

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃالاسلام والمسلمین حاج علی اکبری کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس ميں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

خطیب نے امریکی تمدن کے زوال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایشیائی علاقہ،  امریکی تمناؤں کے قبرستان میں تبدیل ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا عراق کا مخفیانہ دورہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ خطے میں امریکی تمنائیں اور آرزوئیں خاک میں مل گئي ہیں اور امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ  اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگيا ہے۔

انھوں نے کہا کہ خطے میں اسرائیل کی طاقت کا طلسم بھی اسلامی مزاحمتی تنظیموں نے توڑ دیا ہے اور اب  اسرائیل کی شکست مہینوں سے ہفتوں اور ہفتوں سے دنوں  اور گھنٹوں میں تبدیل ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ علاقائي ممالک میں اسلامی مزاحمت کا ایک شاندار حلقہ بن گيا ہے اور اس حلقے میں شام، عراق، لبنان یمن، بحرین اور فلسطین شامل ہیں جو اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ میں شامل ہیں۔

تہران کے عارضي خطیب جمعہ نے اس سال 22 بہمن کیے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کا 22 بہمن گذشتہ سالوں کے 22 بہمن سے مختلف ہوگا ۔

انہوں نے کہا: ‌22 بہمن کے دن امریکہ کی تمام امیدوں کو خاک میں ملانے کا دن ہے اور یہ دن امریکہ کی شکست اور مظلوم قوموں کی فتح کا دن ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬