محمد علی الحکیم:
عراق کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل در آمد کرنے کا پابند نہیں ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں یکطرفہ ہیں اس لئے نہ ہی عالمی برادری اور اسی طرح عراق ان پابندیوں پر عمل درآمد کرنے کا پابند نہیں ہے۔
عراق کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران اور عراق کے مابین دینارمیں بھی تجارت کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت ایران اورعراق کے مابین تجارتی لین دین کی سطح 12ارب ڈالرہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے