‫‫کیٹیگری‬ :
05 January 2019 - 22:34
News ID: 439057
فونت
پہلی قسط:
امریکن فوج

تحریر:‌ سید نجیب الحسن زیدی

شام سے امریکی فوجوں کے انخلاء کا مسئلہ اس وقت کے سیاسی منظر نامے پر توجہات کا مرکز بنا ہوا ہے ،ہر ایک اپنے اپنےحساب سے اسکا تجزیہ کر رہا ہے ، کوئی کہہ رہا ہے کہ امریکہ نے شام  کے شمالی علاقوں کو ترکی کو ہدیہ کر دیا کہ وہ جمال خاشقجی کے مسئلہ کو ٹھنڈے بستے میں میں ڈال دے تو کسی کا تجزیہ یہ ہے کہ امریکہ نے شام میں مسلسل فوجی مداخلت کے بعد اپنی ہار مان لی ہے  کچھ کا کہنا ہے اس فیصلہ کے پیچھے ٹرنپ اور اردغان کی ڈیل ہے تو کچھ کا کہنا ہے کہ بن سلمان کی جانب سے ۴/ارب ڈالر دئے جانے کے بعد ہی ٹرنپ نے ایسا فیصلہ کیا ہے  ، شاید یہ بات غلط بھی نہ ہو کیونکہ تاجر ذہن صرف یہ دیکھتا ہے اسکا زیادہ فائدہ کہاں ہو رہا ہے ۴ /ارب ڈالر کے بدلے ۰ ۲۰۰ فوجیوں  کو دکھانے کے لئے ہٹا  بھی لیا جائَے  تو سودا  کیا برا ہے  جبکہ اسکے ذریعہ اور بڑا مقصد بھی حاصل ہو رہا ہو   جس پر ہم آگے بات کریں کے کہ وہ ممکنہ بڑا مقصد کیا ہے جس کے پیش نظر اتنا بڑا فیصلہ لیا گیا کہ جسکے لئے  وزیر دفاع جمیس میٹس کی بھینٹ ضروری تھی۔  اگر چہ فوجیوں کے انخلاء  کا    فیصلہ  بھی  آسانی سے نہیں ہو سکا   اور امریکی انتظامیہ میں کافی اختلاف رہا  چنانچہ  المانیٹر کی رپورٹ صحیح ہو تو  وزیر دفاع جیمز میٹس، وزیر خارجہ  مائیک پومپیو اور قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے جب   ایک مشترکہ ملاقات کی  تو ہی فیصلہ کا اعلان ممکن ہوا ، جبکہ یہ بھی کہا گیا  کہ ٹرمپ نے اس ملاقات کے بعد  رات کو اپنے دماغ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی  جو ہر ایک تاجرکی طرح سامنے بڑا فائدہ دیکھتے ہوئے ذہن تک ہی رہی یہ اور بات ہے کہ کچھ لوگ ذہنوں کو پڑھنے کا ہنر بھی جانتے ہیں اور انہوں نے اندازہ لگا لیا کہ ایک تاجر صدر جمہوریہ کے ذہن میں کیا چل رہا ہے ۔


بہر حال  نتیجہ یہ ہوا کہ فیصلہ کا اعلان ٹوئیٹ کے ذریعہ ہو گیا  کچھ لوگوں نے اسکی زبردست مخالفت کی اور کچھ نے حمایت کی  اور اس کشمکش کے   نتیجہ میں  امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ مخالف اتحاد کے خصوصی ایلچی بریٹ مک گرک مستعفی ہوگئے۔


جہاں اس فیصلہ کو لیکر الگ الگ انداز میں تجزیوں اور تبصروں کا بازار گرم ہے وہیں  ٹرنپ  کے عجیب و غریب رویہ کے پیش نظر کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں  کہ یوں تو سب کچھ سوچی سمجھی پالیسی کے تحت لگ رہا ہے لیکن کچھ کہا بھی نہیں جا سکتا کہ کب بات بدل جائے بقولے   " کوئی بھی یہ بات یقین سے نہیں کہہ سکتا  کہ وہ کسی بھی لمحے میں، ۳ بجے ٹویٹر کے ذریعہ اپنے فیصلہ سے واپسی کا اعلان نہیں کریں گے ".  لیسلی فونگ { LESLIE FONG } جیسے مبصرین امریکہ کے تاریخی سابقے کو دلیل بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کچھ بھی یقین سے کہنا مشکل ہے کیونکہ بقول انکے امریکہ کاخطے میں وعدہ خلافی کا ایک طویل سابقہ رہا ہے  ۔ چنانچہ بہت سے ماہرین نے اس فیصلہ کو  دنیا میں امریکہ کے ناقابل اعتماد ملک کے طور پر ابھرنے والے تصویر کی صورت میں دیکھا ہے ۔ جیسا کہ  مشرق وسطی انسٹی ٹیوٹ کے ایک تجزیہ کار چارلس لیسسٹر نے کہا:" اس فیصلے سے دھوکہ دہی محسوس کرنا چاہئے." اس فیصلہ کے پیچھے کیا ذہنیت کار فرما تھی یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن یہاں پر چند چیزیں قابل غور ہیں :
۱۔ اگر وہی کام جو امریکہ چاہتا ہے ترکی اسکی جگہ کرنے لگے اور اس بات کی یقین دہانی کرا دے کہ امریکی مفادات کا تحفظ کیا جائے گا تو امریکہ کے لئے یہ ایک بہترین موقع ہوگا ، کہ بغیر اپنے فوجیوں کے اور بغیر کسی جوکھم میں پڑے ہوئے کسی کو اجیر کر لے تاکہ   خطے میں اسکے مفادات کی دیکھ بھال ہو سکے ۔


اور اتفاق سے ایسا بظاہر  ہو ہی  گیا چنانچہ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ترک صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اردوغان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ ’ترکی اس فیصلے کے مطابق اپنے نیٹو اتحادی ملک کو انخلا کے لیے ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہےاور اسی کے ساتھ صدر رجب طیب اردوگان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد طاقت کے توازن میں پیدا ہونے والی خلا کو روکنے پر اتفاق کیا ہے۔اسکا سیدھا سا مطلب ہے کہ سب کچھ یوں ہی نہیں ہو گیا  جو کچھ ہوا ہے ایک سمجھوتے کی صورت میں ہوا ہے اور یہ ناممکن ہے کہ سمجھوتے میں امریکہ نے اپنے شرائط نہ رکھے ہوں ، اور بلا کسی سبب ترکی کو اختیار دے دیا ہو کہ یہ شام کا یہ  شمالی حصہ  تمہارا ہے  جبکہ سب کو معلوم ہے کہ ترکی کی کردوں سے دشمنی کتنی پرانی ہے اور کس حد تک ہے چنانچہ خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق کردوں پر نظر رکھنے والے تجزیہ کار متیولیو سیروگلو کا کہنا ہے کہ ’امریکی انخلا سے ترکی کو راستہ مل جائے گا کہ وہ کردوں کے خلاف آپریشن شروع کرے اور اس طرح خونی جنگ کا آغاز ہوگا۔ان تمام خدشات کے باجود شام سے نکلنا  یوں ہی تو نہیں کہ  اب تم دیکھ لو ہم یہاں سے نکل رہے ہیں ، یہ تو ظاہری بات ہے جو میڈیا کے سامنے آئی ہے کہ داعش سے اب ترکی  حکومت نبٹ لے گی ہمارا کام ہو گیا  ۔ اب پردہ کے پیچھے کیا ہے یہ تو  دھیرے دھیرے  ہی سامنے آئے گا اگرچہ کچھ چیزیں پردہ کے باجود نظر آ رہی ہیں  ۔


۲۔ جو بھی فیصلہ لیا گیا ہے اس میں اسرائیل کے مفادات کا خاص لحاظ رکھا گیا ہے ، چنانچہ اسرائیل نے کہا ہے کہ اسے بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے پاس خطے پر اثرانداز ہونے کے دیگر ذرائع ہیں لیکن وہ اس بات کا جائزہ لیتا رہے گا کہ یہ کیسے سب کیسے ہوگا  اور اس کے اسرائیل پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔  با این ہمہ  اس  فیصلہ کو لیکر اسرائیل میں زبردست خدشات موجود ہیں  اور بات یہاں تک ہو رہی ہے کہ اگر منصوبہ بندی نہیں کی گئی تو مشرق وسطی کا نقشہ انکی منشاء کے خلاف تبدیل ہو سکتا ہے    یہی وجہ ہے کہ جب  صہیونی حکومت کو اس فیصلہ کے سلسلہ سے تشویش لاحق ہوئی تو امریکہ کے بعض  عہدے داروں کے ساتھ  سب نے مل بیٹھ کر ایک بار پھر گفتگو کی اور جو بات سامنے آئی وہ یہ تھی  کہ " امریکہ ابھی بھی شام پر اثر انداز رہے گا یہ اور بات ہے کہ اسکا راستہ تبدیل ہو گیا ہے '' اسی کے ساتھ یہ بھی واضح کر دیا گیا کہ شام میں ایران کی طرف سے انکے بقول جو پراکسی واری  چھیڑی گئی ہے اسے یوں ہی نہیں چھوڑ سکتے ہیں   دوسری طرف  جان بولٹن کا وہ بیان کیونکر بھلایا جا سکتا ہے جس میں تین مہینے سے زیادہ عرصہ نہیں گزرا کہا گیا تھا کہ جب تک خطے میں ایران موجود ہے  یہاں ہم بھی موجود رہیں گے  ۔


۳۔ امریکہ کو معلوم ہے کہ اس نے پہلے کتنی فنڈنگ کی ہے اور داعش کو پیروں پر کھڑا کرنے میں اسرائیل نے کیا کردار ادا کیا ہے اب جو بات ظاہری دکھاوے کی ہے اور نظریاتی طور پر جو لڑائی خطے میں ہو رہی ہے اسکے پیش نظر  خود اسکی خطے میں موجودگی اور اس موجودگی کا دم خم اب دنیا کو نظر آ رہا ہے  ،داعش کے اسلحے ہوں یا انکے پاس جدید ٹکنالوجی  ہر جگہ امریکہ کا ہاتھ نظر آ رہا ہے البتہ ممکن ہے امریکہ میں موجود بعض   یہودی لابیوں نے داعش کو اس طرح مدد فراہم کی ہو کہ حکومت کے ریکارڈ میں  کچھ نہ ہو اور شام میں تعینات  فوجی افسران بھی اس سے بے خبر ہوں اسرائیل کے تحفظ اور  حالیہ  صوت حال کے پیش نظر اس وقت یہ امکان بھی ہے کہ  درپیش  ممکنہ گوریلا جنگ کی تیاری کی بھنک امریکہ کو لگی ہو اور وہ اس سے فرار کرنا چاہتا ہو جیسا کہ مبصرین نے بیان کیا ہے  :"ایک حالیہ امریکی رپورٹ کے مطابق شام میں اس وقت دولتِ اسلامیہ کے تقریباً 14 ہزار شدت پسند ہیں جبکہ ہمسایہ ملک عراق میں یہ تعداد کہیں زیادہ ہے اور یہ خدشہ ہے کہ وہ اپنا نیٹ ورک دوبارہ بنانے کے لیے گوریلا جنگ کا سہارا لے سکتے ہیں ۔   اب ممکن ہے شام میں مسلسل ناکامیوں کے پیش نظر میدان جنگ کو تبدیل کرنے کی اسٹیرٹیجی تیار کی گئی ہو اور یہ سب کچھ اسی کا حصہ ہو جیسا کہ سال کے آغاز میں عراق کا سفر کرنا اسی اسٹریٹیجی  کی طرف ایک اشارہ ہے  یاد رہے کہ عراق میں تقریباً 5000 امریکی فوجی تعینات ہیں جو بظاہر عراقی حکومت کو شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کر رہے ہیں اور وہاں سے ابھی  امریکہ کے نکلنے کا ارادہ بھی نہیں ہے  دورسری طرف خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے خود ہی بہت  کچھ اس جملے میں کہہ دیا کہ  ’ہم شام میں کچھ کرنا چاہتے ہیں‘ تو امریکہ عراق کو اگلے محاذ کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حواشی :

https://www.avapress.com/fa/news/160207/%D8%AA%D8%B1%D8%A7%D9%85%D9%BE-
%D8%AE%D8%B1%D9%88%D8%AC-%D8%A2%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%D8%A7-%D8%AC%D9%86%DA%AF-%D8%B3%D9%88%D8%B1%DB%8C%D9%87-%DB%B4-%D9%85%DB%8C%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%B1%D8%AF-%D8%AF%D8%A7%D9%84%D8%B1-%D9%85%D9%84%DA%A9-%D8%B3%D9%84%D9%85%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D9%88%D9%84-%D8%AF%D8%B1%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%B3%D8%AA
   ۔ https://www.theguardian.com/commentisfree/2018/dec/21/trump-syria-withdrawal-us-troops
  ۔https://www.al-monitor.com/pulse/originals/2018/12/us-state-department-syria-trump-withdraw-isis-iran.html

   ۔https://www.politico.com/story/2018/12/19/trump-threat-iran-syria-1070274
We have defeated ISIS in Syria, my only reason for being there during the Trump Presidency,”

   ۔https://www.scmp.com/week-asia/opinion/article/2179625/why-donald-trumps-exit-syria-another-lesson-asia-trusting-us

   ۔ https://www.politico.com/story/2018/12/19/trump-threat-iran-syria-1070274، https://www.al-monitor.com/pulse/originals/2018/12/us-state-department-syria-trump-withdraw-isis-iran.html

   ۔ https://www.bbc.com/urdu/world-46607468

    https://www.haaretz.com/middle-east-news/syria/.premium-u-s-exit-from-syria-may-redraw-the-map-of-the-mideast-s-blocs-1.6766883
   ۔ https://www.politico.com/story/2018/12/19/trump-threat-iran-syria-107027

  https://www.nytimes.com/2018/12/20/us/politics/trump-syria-withdrawal.html

    https://www.haaretz.com/middle-east-news/syria/.premium-u-s-exit-from-syria-may-redraw-the-map-of-the-mideast-s-blocs-1.6766883
   ۔ https://www.bbc.com/urdu/world-46607468

   ۔ خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کا عراق سے فوجیں واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
https://www.bbc.com/urdu/world-46689982
https://www.bbc.com/urdu/world-46689982  

 

/۹۸۸/ ن ۹۲۱

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬