رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے پاکستان پرسرجیکل اسٹرائیک کے دعویٰ کیے گئے لیکن ہندوستان نے آج تک اپنے لوگوں کو سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت پیش نہیں کئے ہندوستان کو فرضی اور مصنوعی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کی صورتحال پاکستان پر اثرانداز ہوتی ہے، پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک سے امن کی بات کی، جنگوں کی بات ہمیشہ بھارت نے کی، بھارت میں تو انتخابات بھی پاکستان مخالف نعروں سے لڑے جاتے ہیں لیکن پاکستان میں بھارت کے نام پر کبھی بھی سیاست نہیں ہوئی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے فرار کی راہ بھی ہمیشہ بھارت نے اختیار کی، بھارت کی جانب سے پاکستان پرسرجیکل اسٹرائیک کے دعویٰ کیے گئے لیکن بھارت نے آج تک اپنے لوگوں کو سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت نہیں دیے، بھارت کو بتانا چاہتے ہیں صرف باتوں سے سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوتی، جنگ کی دھمکیوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے، پاک فوج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/