مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ شاہرودی کے سانحہ ارتحال پر کرگل کشمیر ھندوستان میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کے کرگل خطے میں امام خمینی (رہ) میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام آیۃ اللہ العظمٰی سید محمود ہاشمی شاہرودی کی وفات پر خطے کے مومنین نے ایک جگہ جمع ہوکر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی۔
قرآن خوانی کے بعد مومنین نے ایک تعزیتی جلوس بھی نکالا۔ مومنین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا لطفی نے آیۃ اللہ العظمٰی شاہرودی کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ مومنین نے مرحوم کی وفات پر گہرا صدمے اور دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ /۹۸۸/ ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے