‫‫کیٹیگری‬ :
29 January 2019 - 12:58
News ID: 439638
فونت
سیدہ زھرا نقوی :
مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین نے کہا کہشہداۓ کرام کے اُس مقام و منزلت کو سمجھنے سے قاصر ہیں ، جو وہ خدا کے ہاں رکھتے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نےجامعہ خدیجة الکبریٰ لاہورمیں یوم شھداء کی تقریب سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں  نے شھدائے ملت تشیع کو خراج تحسین پیش کرتے ہوےکہاکہ  “ شھدا ہمارا افتخار ہیں ان کی عزت و تکریم کرنا اور ان کی یاد منانا ایک عظیم عبادت ہےہماری ناقص عقلیں اِن شہداۓ کرام کے اُس مقام و منزلت کو سمجھنے سے قاصر ہیں ، جو وہ خدا کے ہاں رکھتے ہیں۔

خداوند کریم اُن  ہستیوں کو ہی شہادت کا رتبہ عطا کرتا ہے جو اُسکے نزدیک معتبر و مقرب ہوں۔ شھداء اپنے حصے کا کام کر گئے اب ہمیں اپنا کام انجام دینا ہے ،زندہ قومیں اپنے شھداء کی یاد کیساتھ ان کے ہدف کو بھی زندہ رکھتی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬