‫‫کیٹیگری‬ :
03 February 2019 - 19:57
News ID: 439674
فونت
شیعیان بحرین کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے مشہد مقدس میں تشریف فرما ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعیان بحرین کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم شمال مشرقی ایران کے مقدس شہر مشہد پہنچے ہیں۔

شیعیان بحرین کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم عراق کے مقدس شہر نجف اشرف سے ایران کے مقدس شہر مشہدالمقدس پہنچے۔

وہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے شہریت سلب اور دو برسوں تک فوجی محاصرہ جاری رہنے کے بعد اپنے علاج و معالجے کے لئے لندن گئے اور پھر دسمبر دو ہزار اٹھارہ میں وہاں سے نجف اشرف پہنچے۔

بحرین فروری دو ہزار گیارہ سے حکومت مخالف پرامن تحریک جاری ہے۔ بحرینی عوام آزادی، انصاف کے قیام اور جمہوریت کی برقراری اور امتیازی سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ آل خلیفہ حکومت سعودی فوجیوں کی مدد سے بحرینی عوام کو مسلسل تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬