‫‫کیٹیگری‬ :
10 February 2019 - 23:45
News ID: 439729
فونت
آغا راحت حسین الحسینی :
قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان نے کہا کہتمام مسلمان اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق قائم کریں، ملک عزیز پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں سے باخبر رہتے ہوئے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو پہچان لیں تو اسلامی انقلاب ناممکن نہیں ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انقلاب اسلامی ایران کی 40 ویں سالگرہ کی مناسبت سے مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران مسلم اقوام کیلئے نمونہ عمل ہے، امام خمینی ؒ نے اللہ پر تو کل کرکے اڑھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کا تختہ الٹا، انقلاب اسلامی مظلوم اور ستم رسیدہ عوام اور اقوام کیلئے امید کی کرن ثابت ہوا۔ آج دنیا بھر میں مستکبرین کے خلاف اٹھنے والے تحریکیں انقلاب اسلامی ایران کی مرہون منت ہیں۔

پاکستان کی سرزمین اسلامی انقلاب کیلئے ہموار ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ملک میں بسنے والے تمام مسلمان اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق قائم کریں، ملک عزیز پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں سے باخبر رہتے ہوئے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو پہچان لیں تو اسلامی انقلاب ناممکن نہیں ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الطاف حسین انصاری نے کہا 11 فروری انقلاب اسلامی مسلم اقوام کیلئے باعث فخر و سربلندی کا دن ہے، امام خمینی نے دنیا کو اسلام ناب محمدی کا عملی چہرہ دنیا کو دکھایا، مسلم حکمران امام خمینی کی پیروی کرکے اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔

تقریب سے شیخ بشارت حسین، شیخ عدنان حسین نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام کا اہتمام امامیہ آرگنائزیشن گلگت ریجن، آئی ایس او، تحریک بیداری نے کیا تھا۔ تقریب میں علماء کرام و عوام کے علاوہ بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬