رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم کے متولی حجت الاسلام ابراہیم رئیسی نے بحرینی مقاومت کے سربراہ و مذہبی قائد آيت اللہ شیخ عیسی قاسم سے ملاقات میں بیان کیا : مغرب کے بنائے ہوئے اسلام دشمن تکفیری گروہوں کا اسلامی تعلیمات سے دور کا کوئی واسطہ نہيں ہے اور ان گروہوں کو صرف دنیا میں اسلام پسندی کی لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے بنایا گيا ہے ۔
انہوں نے اس ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے کہا : آپ پورے بحرینی عوام خواہ وہ شیعہ ہوں یا سنی سبھی کے شہری حقوق کی بحالی کی تحریک کے علمبر دار ہیں ۔
حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے بیان کیا : دنیا میں زیادہ تر بلکہ عام طور پر اہل سنت برادران مکتب اہل بیت علیہم السلام کے شیدائي اور ان کے محب ہیں اور اہلبیت رسول سے محبت امت اسلامیہ کے مشترکات میں سے ہے ۔
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم کے متولی نے کہا : ہمیں مشہد مقدس میں اہل سنت بھائیوں کی میزبانی کا شرف حاصل ہے اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا روضہ منورہ تمام مسلمانوں منجملہ بحرینی مسلمانوں کی پناہ گاہ ہے ۔
سید ابراہیم رئیسی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : مغرب کے بنائے ہوئے اسلام دشمن تکفیری گروہوں کا ہماری اسلامی تعلیمات سے دور کا کوئی واسطہ نہيں ہے اور وہ صرف اسلام پسندی کی لہر کا مقابلے کرنے اور مسلمانوں کے مادی و معنوی ذخائر کو نابود کرنے کے لئے بنائے گئے ہيں اور اسلام دشمن طاقتوں کی طرف سے ان کی مدد کی جارہی ہے ۔
انہوں نے بیان کیا : ہم مختلف اسلامی ممالک میں اپنے اہل سنت بھائیوں کے ساتھ مل کر ثفاقتی اور نظریاتی میدان میں تکفیریت کا مقابلہ کررہے ہيں اور ہم نے ان مسلمان مجاہدین کی مدد کرنے میں ذرہ برابر بھی دریغ نہيں کیا جو امریکی اور صیہونی آلہ کار تکفیری گروہوں کے خلاف جنگ کررہے ہیں ۔
حوزہ علمیہ مشہد کے استاد نے بیان کیا : ہم امید کرتے ہيں کہ بہت جلد ظلم و ستم اور سختیوں کا خاتمہ ہوتے ہی آپ ایک بار پھر اپنے تعمیری اور بابرکت وجود کے ساتھ بحرینی عوام کے درمیان ہوں گے۔
حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے کہا : بحرین کی آل خلیفہ حکومت کو بھی یہ جان لینا چاہئے کہ ظلم کا گھروندہ بہت کمزور ہوتا ہے کہ جو پائدار نہیں رہتا ۔
واضح رہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم شدید مریض ہونے کے با وجود آل خلیفہ ظالم حکومت کی طرف سے سخت نظربندی میں رہے اور ان کے علاج کے لئے مناسب اقدام نہیں کیا جا رہا تھا بہت ہی مشکل سے معالجہ کے لئے بیرون ملک کا سفر کیا تھا جہاں کئی مہینہ کے علاج کے بعد عتبات عالیہ کی زیارت کے لئے عراق کا سفر کیا اور اس کے بعد امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے مشہد مقدس شرف یاب ہوئے اور یہاں بھی مریض ہونے کی وجہ سے کچھ روز اسپتال میں بھرتی رہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۱/