‫‫کیٹیگری‬ :
20 February 2019 - 13:44
News ID: 439808
فونت
زرتاج گل:
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا تھا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو عالمی دنیا میں ہمیں اکیلے پن اور معاشی چینلجز کا سامنا تھا، لیکن اب دنیا کے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں۔

تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے کوئی ملک ناراض نہیں ہے کیونکہ ہماری پالیسی واضح ہے کہ ہم ایران سمیت کسی بھی ملک کے مخالف نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو عالمی دنیا میں ہمیں اکیلے پن اور معاشی چینلجز کا سامنا تھا، لیکن اب دنیا کے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی پالیسی ہے کہ ہم کسی کے لیے استعمال نہیں ہوں گے اور نہ کسی اور کے جھگڑے میں پڑیں گے.

زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی واضح ہے کہ ہم ایران سمیت کسی ملک کے مخالف نہیں ہیں، ہم کسی کی جنگ میں کسی بھی طرف نہیں ہوں گے، ہمارا ایجنڈا ہے کہ ہم نے ترقی کرنی ہے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬