‫‫کیٹیگری‬ :
21 February 2019 - 13:14
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 439817
فونت
ہاشم موسوی :
بھارتی وزیراعظم کو پاکستان پر الزام تراشی کی بجائے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ختم کرنے کی طرف توجہ دینی چاہئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری بیان میںمرکزی رہنما اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ ہاشم موسوی نے کہاہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بنا سوچھے سمجھے پاکستان پر بے بنیاد الزامات منفی سوچ کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان دھمکی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ 22 کروڑ عوام اپنے وطن کی دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے۔ بھارت کی طرف سے دھمکیوں سے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان وزیراعظم کو پاکستان پر الزام تراشی کی بجائے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ختم کرنے کی طرف توجہ دینی چاہئے۔ مقبوضہ کشمیر میں خود ساختہ پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی بھارتی الزامات ہیں بھارت کے بے بنیاد الزامات کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور کشمیری عوام کی پر امن جدوجہد آزادی کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔مودی علاقائی امن و سلامتی کو دائو پر لگا رہے ہیںبھارت غلط فہمی میں نہ رہیں کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے۔ بھارتی قیادت ہمیشہ کی طرح الزام تراشی، اشتعال انگیزی اور دھمکیوں پر اتر آئی ہے۔

انہوںنے مزید کہاکہ وزیراعظم مودی علاقائی امن و سلامتی کو دائو پر لگا کر دانشمندانہ طرز عمل اختیار نہیں کررہے۔ بھارتی دھمکیاں پاکستان کو مظلوم کشمریوں کی حمایت سے پیچھے ہٹا نہیں سکتیں۔ جنگ کسی صورت خطہ اور عوام کے حق میں نہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت جنگ کی دھمکیاں دے کر مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ وادی میں انسانیت سوز مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹا نہیں سکتا۔ بھارت جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے پاکستان کی پیشکش کا مثبت جواب دے کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لئے پوری قوم ایک ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح بھارت کے مقابلے میں کھڑی ہوگی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬