رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ مودی آمدہ انتخابات میں شکست دیکھ کر پاکستان مخالف مہم جوئی کر رہے ہیں ۔
سردار عتیق نے کہا کہ ہندوستانی ریاستوں مدھیہ پردیش، راجھستان، چھتیس گڑھ میں کانگرس اور تلنگانہ اور میزو رام میں مقامی جماعتوں کے الیکشن جیتنے کے بعد مودی حواس باختہ ہو چکے ہیں اور وہ پاکستان مخالف بیانیہ اپنا کر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورے ہندوستان میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ہندوستانی فورسز نے شیوسینا اور آر ایس ایس کے غنڈوں کو مسلمانوں کے قتل عام کا لائسنس دیا ہوا ہے۔
سردار عتیق نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جموں کے اندر ہزاروں مسلمان نے اپنی جانیں بچانے کے لیے مساجد میں پناہ لے رکھی ہے کہا: مسلمانوں کے قتل عام اور جان و مال کے نقصان نے نومبر 1947ء میں جموں کے قتل عام کی یاد تازہ کر دی ہے۔/۹۸۸/ ن