‫‫کیٹیگری‬ :
27 February 2019 - 12:23
News ID: 439862
فونت
شیعیان بحرین کے رہبر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ساتھ آیت اللہ مکارم شیرازی کی ملاقات اور گفتگو ہوئی اور اس گفتگو میں عالم اسلام کی موجودہ صورت حال پر تبادل خیال کیا گیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق شیعیان بحرین کے رہبر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے آیت اللہ مکارم شیرازی کے قم آفس میں جا کر مرجع تقلید کے ساتھ دوستانہ ملاقات اور گفتگو کی اور اس گفتگو میں عالم اسلام کی موجودہ صورت حال پر تبادل خیال کیا گیا ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس ملاقات میں شیعیان بحرین کے رہبر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم سے ان کی موجودہ جسمانی حالات اور صحت سے متعلق حالیہ صورت حال معلوم کی اور ان کی صحت و سلامتی کی دعا کی ۔

اس ملاقات میں عالم اسلام کی موجودہ صورت حال خصوصا بحرین کت اہم موضوع پر حضرت آیت الله مکارم شیرازی و شیخ عیسی قاسم کے درمیان تبادل نظر کیا گیا ۔

مرجع تقلید نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے اس بیان کے ساتھ کہ وہ چیز جو آپ کی خوشی کا سبب بنتی ہے اس میں ہماری خوشی ہے اور جو آپ کی ناراحتی کی وجہ بنے اس سے ہم بھی ناراحت ہوتے ہیں بیان کیا : الحمد للہ آپ اسلام و اہل بیت علیہم السلام کی خدمت گزار ہیں اور خاص کر بحرین کے مومن عوام کو نجات دلانے میں مشغول ہیں ہم لوگ اپ کی طولانی عمر کے لئے دعا کرتے ہیں ۔

شیعیان بحرین کے رہبر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ساتھ آیت اللہ مکارم شیرازی کی مخلصانہ ملاقات

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اسی طرح شیعیان بحرین کے رہبر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی مجاہدت اور بحرینی عوام کی مشکلات حل کرنے میں پیش قدم ہرنے پر اس اسلامی ممالک میں قدر دانی کی ۔

اس ملاقات کے اختمامی مراحل میں حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے شیعیان بحرین کے رہبر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی صحت و سلامتی اور نیز بحرین کے تمام مسلمان خاص کر مظلوم شیعوں کو ظالمین و مستکبرین کی شر سے رہائی پانے کی دعا کی ۔

آیت الله شیخ عیسی قاسم نے بھی نیز اس ملاقات میں بحرین اور اس ملک کے شیعوں کی حالیہ صورت حال کی رپورٹ پیش کی اور شہر مقدس قم میں مقیم ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضرت آیت الله مکارم شیرازی سے خطاب ہو کر کہا : آپ مسلمانوں کے مضبوط پشت و پناہ اور ہمدرد ہیں ؛ خداوند کریم آپ کی حفاظت کرے اور اپ کی عمر طولانی کرے اور عزت میں اضافہ کرے ۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

Comments
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۲۴ June ۲۰۱۹ - ۱۷:۰۴
دورے کے دوران، آیت اللہ نجف روس اور چیچن اور عراقی سائنسی اداروں کے درمیان تعاون کے اہمیت پر زور دیتے ہیں، "اس سلسلے میں، اور اپنے لوگوں اور معاشرے کو فائدہ دینے کے لئے، دونوں ملکوں کو خریدنے کے لئے ان کے اہل خانہ کو تبدیل کریں.
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬