رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، رسا نیوز ایجنسی کے زیر اھتمام اجلاس « انقلاب کے دوسرے قدم میں حوزہ علمیہ کا کردار» علوم و ثقافت اسلامی ریسرچ سنٹر کے ایڈوٹیریم میں منعقد ہوا ، جس میں علماء ، افاضل ، طلاب اور حوزہ علمیہ کی معروف شخصیتوں نے شرکت کی ۔
اس رپورٹ کے مطابق، خبرگان رھبر کونسل کے رکن سخنرانی آیت الله عباس کعبی کی تقریر، انقلابی طلاب کی جانب سے اشعار خوانی ، انقلاب کے دوسرے قدم کے حوالے سے بیانیہ کی قرائت اور ویڈیو کلیپ اس اجلاس کا حصہ تھی ۔
یہ اجلاس رسا نیوز ایجنسی اور حوزہ علمیہ کے استاذہ کی تنظیم ، طلباء نمائندوں کی یونین، علوم و ثقافت اسلامی ریسرچ سنٹر ، ثقافت و اسلامی نظریات ریسرچ سنٹر، فقہ حکومتی کی تخصصی ویب سائٹ وسائل ، ولاء منتظر انسٹی ٹیوٹ ، ادارہ تبلیغات اسلامی قم ، علوم اسلامی اکیڈمی، بعثت انسٹیٹیوٹ ، تاریخ تطبیقی اسلام انسٹیٹیوٹ ، لوح و قلم انسٹیٹیوٹ ، مدرسہ فقهی آل یاسین اور مدرسہ فقهی قائم(عج) کے تعاون سے منعقد ہوا ۔
یہ اجلاس جو رهبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بیانیہ " انقلاب اسلامی دوسرے قدم میں " کی حمایت میں منعقد ہوا ، حوزہ علمیہ کے اساتذہ اور بزرگان نے بیانیہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں گفتگو کی ۔
اس اجلاس میں شریک افراد کو ہدیہ پیش کئے گئے اور مشھد مقدس کی زیارت کے لئے حاضرین کے درمیان قرعہ کشی کی گئی ۔/۹۸۸/ ن