‫‫کیٹیگری‬ :
02 March 2019 - 14:22
News ID: 439878
فونت
پاکستانی فوج کے ترجمان:
پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مسائل کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کے لئے مدد کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں.

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فو ج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے راولپنڈی میں غیرملکی صحافیوں اور میڈیا کے نمائندوں کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ کے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ حالیہ رابطے اور تہران کی ثالثی کی پیشکش کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم اپنے ایرانی دوستوں کی تجویز کی حمایت اور اس کا خیرمقدم کرتے ہیں.

جنرل آصف غفور نے حالیہ علاقائی تبدیلیوں پر ایرانی مؤقف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا دوست ملک ہے اور ایران، ترکی اور چین جیسے ہمارے دوست ممالک نے ہرگز پاک و ہند مسائل پر جانبدارانہ رویہ اختیار نہیں کیا بلکہ یہ ممالک چاہتے ہیں کہ تمام مسائل پُرامن طور پر حل ہوں.

پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا ہرگز پاک و ہند تعلقات سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا.

واضح رہے کہ پاک و ہند بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ صبر و تحمل سے کام لیں.گزشتہ بدھ کی رات ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا.انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاک و ہند مسائل کے پُرامن حل کے لئے مدد فراہم کرنے پر آمادہ ہے. /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬