‫‫کیٹیگری‬ :
02 March 2019 - 22:43
News ID: 439882
فونت
آیت الله جوادی آملی:
مفسر عصر حضرت آیت الله جوادی آملی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہماری مملک میں فراوان پیسہ اور منابع موجود ہیں کہا: افسوس بعض چوہا صفتوں کے فقیری پن نے ملک کو اقتصادی مشکلات سے روبرو کردیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مفسر عصر حضرت آیت الله عبد الله جوادی آملی نے آج اپنے درس تفسیر قران کریم میں جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ کی قم کی شرکت میں منعقد ہوا ، اسلامی معاشرے کو شرعی احکامات پر عمل کرنے کی تاکید کی اور کہا: جب انسان کسی معین کام کے سلسلہ میں معین تنخواہ لیتا ہے تو رشوت لینا بے معنی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: منصب اور ذمہ داریاں امانت ہیں ، تمام ذمہ دار طبقہ اور عوام کے ہاتھوں میں خدا کی امانت موجود ہے ، بیت المال کو عوام الناس کا حق سمجھنا چاہئے ، ملک میں امن و سکون کی فضا حاکم ہے ، کسی قسم کی کمی بھی موجود نہیں ہے البتہ ہمیں خود بھی امانت کی مراعات کرنی چاہئے ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خدا کے کرم اور اس کی عنایت سے بیگانہ طاقتوں کی ناک زمین میں رگڑی جائے گی کہا: ایران بہادروں کا ملک ہے ، ہمارے پاس بہت سارے حماسی اشعار موجود ہیں ، ہم روتے ہیں ، ماتم کرتے ہیں کہ جو عبادت ہے مگر ہمارے پاس فرودسی جیسی شخصیت بھی موجود ہے کہ جو عظمت ، جلالت اور شکوہ کو منعکس کرتی ہے ۔

حضرت آیت الله جوادی آملی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہماری مملک میں فراوان پیسہ اور منابع موجود ہیں مگر افسوس بعض چوہا صفتوں کے فقیری پن نے ملک کو اقتصادی مشکلات سے روبرو کردیا ہے کہا: یہ ملک عظیم اور بہادروں کا ملک ہے کہ ہمیں اس الھی امانت کی حفاظت کرنی چاہئے ۔

انہوں ںے مزید کہا: وہ معاشرہ جس میں امانت میں خیانت موجود ہو ترقی نہیں کرسکتا اور مشکلات سے روبرو ہوگا ، لہذا ہمیں خداوند متعال اور عوام الناس کی امانت کے حق میں امین رہنا چاہئے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬