‫‫کیٹیگری‬ :
03 March 2019 - 06:33
News ID: 439886
فونت
محترمہ سیدہ زھرا نقوی :
رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ایک عورت اگر حقیقی معنوں میں کنیز فاطمہ زھراؑ بننا چاہتی ہے تو اسے ہر میدان میں اسوہ فاطمی اپنانا ہوگا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رہورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی صاحبہ نے امام بارگاہ خدیجة الکبری ملتان میں منعقدہ محفل جشن جناب سیدہ سلام اللہ علیھا سے خطاب کیا ۔

انہوں نے حضرت فاطمة الزھرا ؑ کے اوصاف و کمالات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ دو عالمؑ کی صفات تجلی مظھر خدا ہیں ، آپ کے مقام و مرتبہ کو سمجھنا عقل انسانی سے بالاتر ہے ، جناب سیدہ خدا کے رازوں میں سے ایک راز ہیں۔

انہوں نے بیان کیا کہ وہ بی بی کہ جو کل کائنات کی مالکہ ہو جسکا منصب اتنا بلند و بالا ہو کہ کوئی اور اس پر فائز نہ ہوسکے اپنے گھر میں ایک سادہ سی زندگی بسر کرتے ہوے تمام خواتین کے لیے اسوہ کاملہ کے طور پر سامنے آئیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ گھر اور گھرداری ، شوہر داری ، ایک بہترین بیٹی اور ایک بہترین ماں کے اندر کیا خوبی ہونی چاہئے وہ سب جناب سیدہؑ نے ہمیں سکھایا ہے اور نہ صرف اپنے گھر کو منظم کرنا بلکہ اپنے دین کا دفاع کرنا راہ خدا میں جہاد کرنا ، باطل کے سامنے آواز حق بلند کرنا ایک عورت اگر حقیقی معنوں میں کنیز فاطمہ زھراؑ بننا چاہتی ہے تو اسے ہر میدان میں اسوہ فاطمی اپنانا ہوگا۔

اپنے خطاب کے اختتام پر محترمہ زھرا نقوی نے شرکاء محفل کو مجلس وحدت مسلمین کا تعارف پیش کیا اور اس الہی تنظیم میں شامل ہونے کی دعوت دی جس پر خواتین نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ اس جشن میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬