رسا نیوز ایجنسی کے خراسان جنوبی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق خراسان جنوبی کے درمیان کے امام جمعہ مولوی سید احمد عبداللهی نے رسول رحمت کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے بیان کیا : پیغمبر اکرم (ص) نے بعثت کا مقصد تکمیل اخلاق بیان کیا اور انہوں نے تمام برائی کو ختم کر دی ہے ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ انسانی معاشرے میں اخلاقی مسئلہ کو فراموش کر دیا گیا ہے کہا : انسانی معاشرے میں اس زمانہ کی سب سے اہم مشکل اخلاق کی فراموشی ہے ۔
اہل سنت کے امام جمعہ نے وضاحت کی : نماز ، روزه ، حج و زکات ان عبادتوں میں سے ہے کہ جو مسلمانوں کے درمیان مشترک ہیں اور یہ عبادتیں انسان کے اندر اخلاق کو صحیح کرتی ہیں ۔
مولوی عبداللهی نے اس بیان کے ساتھ کہ یہ عبادتیں انسان کی بری صفات کو انسان کے اندر سے دور کرتی ہیں وضاحت کی : کرامت اور ہدایت قرآن کریم اور پیامبر اکرم (ص) کی مشترک صفات میں سے ہیں اور علم بغیر تزکیہ کے مفید نہیں ہے ۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : بعض اسلام کے نام سے مسلمانوں کا قتل عالم کرتے ہیں اور مسلمانوں کا سر کاٹتے ہیں ، جس شخص کے وجود میں اسلامی اخلاق نہیں ہو وہ پیامبر اکرم (ص) کے صفات کو بیان نہیں کر سکتا ہے ۔
درمیان کے اہل سنت امام جمعہ نے اس بیان کے ساتھ کہ پیامبر اکرم (ص) کے اخلاقی خصوصیت معاشرے میں بیان ہونا چاہیئے کہا : دشمن مختلف بہانہ کے ذریعہ سازش میں مشغول ہے اور اسلام کو اپنی سازش کے ذریعہ بدنام کرنے کی کوشش میں ہے ۔
مولوی عبداللهی نے کہا : دشمن مسلمانوں کے درمیان اختلاف سے مکمل فائدہ اٹھا رہا ہے اور ان لوگوں نے اختلاف کے حربہ کو مفید و اہم حربہ کے طور پر چن رکھا ہے ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ انتہا پسندی موضوع نے مسلمانوں کو سب سے زیادہ نقصان پہوچایا ہے بیان کیا : دشمن فرعونی فکر و سخن کے ذریعہ کوشش کی کہ اسلام انقلاب چالیس سال کی منزل طے نہ کرے لیکن خدا کے فضل و کرم سے اس کی سازش ناکام رہی ۔