رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماع میں خطبہ دیتے ہوئے، حجت الاسلام ابوترابی فرد نے کہا کہ اسلامی انقلاب اپنے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے دنیا بھر کی سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں فتح کی چوٹیاں سرکرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب آج ملک کی سرحدوں کو عبور کر کے مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کے قریب پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج عراقی عوام میں بھی اسلام کی طاقت اور اصلی تشخص کی جانب بازگشت کا پوری طرح مشاہدہ کیا جا رہا ہے جس نے اقتدار کے ایوانوں میں حقیقی عوامی نمائندوں کی موجودگی کا راستہ ہموار کیا ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ شام، لبنان اور یمن کے عوام بھی قومی اتفاق رائے کی بنیاد پر حکومتوں کے قیام کے راستے پر گامزن ہیں اور یہ اسلامی انقلاب کی اہم ترین کامیابی ہے۔
حجت الاسلام ابوترابی فرد نے ایران کے مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان کی امداد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے اپنے بہنوں اور بھائیوں کی مدد کرنا نیکی اور ایمان کی کھلی مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر امدادی اداروں کے ساتھ عوامی رضاکار فورس اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بھرپور تعاون کے نتیجے میں سیلاب زدگان کی نجات اور امداد کا عمل تیز اور آسان ہو گیا ہے۔ /۹۸۸/ ن