04 April 2019 - 13:17
News ID: 440096
فونت
یونیسیف اور اقوام متحدہ کے دیگر ادارِے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیم، پانی اور حفظان صحت کے حوالے سے دیگر ضروریات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں قائم اقوام متحدہ چلڈرن فنڈ (یونیسیف) ادارے نے کہا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہم آہنگی کیساتھ سیلاب زدہ علاقوں میں بچوں کو ویکسینٹ اور غذائیت کی سہولیات فراہمی کیلئے امدادی سامان بھیج رہا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یونیسیف ادارے نے اپنے ایک پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ یہ ادارہ، اسلامی جمہوریہ ایران میں سیلاب متاثرین کی مدد بالخصوص بچوں کو ویکسینٹ اور غذائیت کی سہولیات فراہمی کے حوالے سے ضروری امدادی سامان کو ایرانی محکمہ صحت میں بھیج رہا ہے۔

اس ادارے نے پیغام میں کہا ہے کہ یونیسیف اور اقوام متحدہ کے دیگر ادارِے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیم، پانی اور حفظان صحت کے حوالے سے دیگر ضروریات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئے ایرانی سال کے آغاز سے اب تک ملک کے مختلف صوبوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 60 سے زائد افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

سیلاب علاقوں کی بحالی بالخصوص متاثرین کی دیکھ بھال کے لئے حکومتی اقدامات اور امدادی کاروائیاں،دن رات جاری ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬