‫‫کیٹیگری‬ :
11 April 2019 - 16:33
News ID: 440149
فونت
حجت الاسلام برکت مطہری :
مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے کہا کہ امام حسین ؑ وہ عظیم ہستی ہے کہ جن کے بارے میں حضور ﷺ نے فرمایا جس نے حسن اور حسین ؑ سے محبت کی اس نے در حقیقت مجھ سے محبت کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے امام حسین ؑ کے ولادت کے سلسلے میں جاری بیان میںایم ڈبلیوایم صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام برکت مطہری نےکہا ہے کہ حضرت امام حسین ؑ کا احسان ہے کہ دین اسلام کو بچانے کی خاطر ، اپنا سر تو کٹوا دیا لیکن دین اسلام پر کوئی آنچ نہیںآنے دی۔

انہوں نے بیان کیا کہ آج اگر دنیا میں اسلام کا نام باقی ہے تو امام حسین ؑ اور ان کے رفقاء کا صلہ ہے۔ ان کی قربانی نے دین اسلام کو ہمیشہ کے لئے زندہ کر دیا۔امام حسین ؑ وہ عظیم ہستی ہے جن کا والد گرامی امیر المومنین حضرت علی ؑاور خاتون جنت سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کے لخت جگر اور سرکار دو عالم محمد مصطفی ﷺ کے نواسے اور امام حسن ؑ اور سیدہ زینب سلام اللہ علیہاء کے بھائی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین ؑ وہ عظیم ہستی ہے کہ جن کے بارے میں حضور ﷺ نے فرمایا جس نے حسن اور حسین ؑ سے محبت کی اس نے در حقیقت مجھ سے محبت کی ۔ آج تین شعبان المعظم آپ ؑ کا یو م ولادت ہے اس پرُ مسرت موقع پر اللہ تعالی کے حضور ہم یہ عہد کریںکے ہم دین اسلام کی سر بلندی اور اپنے وطن عزیز پاکستان کی حفاظت اور خوشحالی کے لئے کام کرینگے۔بیا ن میں مزید کہا گیا ہے کہ اس پر مسرت موقع پر اپنے گھروں میں تلاوت قرآن کریم، محافل دورد و سلام کا اہتمام کرے اور امام عالیٰ مقام کو نذرانہ عقیدت پیش کرے اور آپ کے صدقے سے اسلام کی سر بلندی کے لئے دعا کریں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬