‫‫کیٹیگری‬ :
11 April 2019 - 17:15
News ID: 440150
فونت
عراقی مفتی نے کہا کہ دنیا کے لئے واضح ہے کہ امریکہ قوموں اور انسانیت کا اصل دشمن ہے اور داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کے معرض وجود میں آنے کا براہ راست ملوث ہے۔


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی عراقی عالم دین اور دارالفتویٰ کے ترجمان نے امریکی صدر کے حالیہ فیصلہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسلامی مزاحمت اور پاسداران انقلاب فورس کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

شیخ عامر البیاتی عراق کے نامور اہل سنت رہنما ب نے کہا کہ امریکہ خود دہشتگردی میں ملوث ہے اور پاسداران اسلامی انقلاب فورسز کے خلاف اس کا حالیہ فیصلہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے ٹرمپ سے استفسار کیا کہ کیا ایسی فورس کو دہشتگرد قرار دینا منصفانہ ہے جو اپنی قوم، ناموس اور سرزمین اور مقدسات کا دفاع کرتی ہو. یا وہ لوگ دہشتگرد ہیں جو ہزاروں میل دور سے اس خطے میں آکر قبضہ اور جارحیت کرتے ہیں. کیا یہ فیصلہ منطقی ہے۔

عراقی مفتی نے بتایا کہ دنیا کے لئے واضح ہے کہ امریکہ قوموں اور انسانیت کا اصل دشمن ہے اور داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کے معرض وجود میں آنے کا براہ راست ملوث ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی پالیسی کا اصل مقصد اسلامی اور عرب ممالک میں صہیونی خواہشات کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

شیخ عامر البیاتی نے کہا کہ امریکہ کے غیرمنصفانہ اقدامات اور دشمن پالیسی پر خدا کی لعنت ہو. ہم اپنے عہد پر قائم ہیں اور اسلامی مزاحمت بالخصوص پاسداران انقلاب فورس کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬