‫‫کیٹیگری‬ :
28 April 2019 - 22:15
News ID: 440281
فونت
رہبر انقلاب اسلامی :
رہبرانقلاب اسلامی نے اسمگلنگ اور سائبر کرائم کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے محمکہ پولیس کے اعلی کمانڈروں اور افسران سے ملاقات میں سائبر سیکورٹی کو یقینی بنانے میں پولیس کے کردار کو انتہائی اہم بتایا اور فرمایا کہ محمکہ پولیس کو چاہئے کہ وہ اسمگلنگ اور سائبراسپیس میں بدامنی پھیلانے والوں سے سختی سے پیش آئے۔

آپ نے سائبر سیکورٹی کے بارے میں فرمایا کہ سائبراسپیس آج لوگوں کی زندگی میں بہت زیادہ رواج پاچکا ہے اور جہاں اس کے فوائد ہیں وہیں اس کے انتہائی خطرناک اور مضراثرات بھی ہیں۔

رہبرانقلاب اسلامی نے سائبر کرائم اور اس کے ذریعے غلط و منفی پروپیگنڈوں اور غیر اخلاقی باتوں کی تشہیر کو عوام کے لئے نقصان دہ قررادیا اور فرمایا کہ اس سلسلے میں پولیس کی ذمہ داری بہت ہی اہم ہے۔

آپ نے فرمایا کہ اقتصادی اور معاشی رونق اور ترقی  کے پیشرفت کے لئے سیکورٹی اور سائبر سیکورٹی دونوں کا ہونا بہت ہی ضروری ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج  پیداواری فروغ کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ اسمگلنگ ہے اور اسمگلنگ دوطرفہ ہو رہی ہے جہاں دیگرملکوں سے اسمگل کرکے سامان ایران لایا جا رہا ہے وہیں ایران کی زرعی اجناس اور عوامی ضرورت کی چیزیں ملک سے باہر اسمگل کی جارہی ہیں۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ محکمہ پولیس کی ایک اور اہم ذمہ داری ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پوری طرح سے روگ لگانا ہے۔

آپ نے فرمایا کہ امریکا جیسے بعض ملکوں میں اسلحہ ساز کمپنیوں کے  مفادات کی بنا پر ہتھیاروں کی خرید و فروخت آزاد ہے اور یہ چیز وہاں کے عوام کے لئے ایک بڑی مشکل بن گئی ہے لیکن ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہے اور ہتھیاروں کی خرید و فروخت منع ہے اور اس پر پوری دقت کے ساتھ عمل اور اسلحے کی خرید و فروخت کو صفر تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے مختلف میدانوں میں ایرانی عوام کو ہر طرح کی سیکورٹی اور سہولتیں فراہم کرنے میں محکمہ پولیس کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا کہ حالیہ سیلاب میں پولیس نے متاثرین کی امداد اور سیکورٹی کی فراہمی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے سائبراسپیس اور سوشل میڈیا میں سلامتی کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ عوام کی روز مرہ زندگی میں سوشل میڈیا کی رواج کے تناظر میں سائبر اسپیس میں عدم استحکام اور بدامنی سے عوام پر بُرے اثرات مرتب ہوں گے لہذا ملک کے حساس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سائبر اسپیس میں سلامتی کی فراہمی میں اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬