‫‫کیٹیگری‬ :
30 April 2019 - 00:58
News ID: 440290
فونت
امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا:
سرزمین آسٹریلیا کے مشھور شیعہ عالم دین نے امام عصرعج بوایز ہاسٹل (شیعہ یتیم خانہ دہلی) کا جائزہ لیتے وقت اس مرکز کے ذمہ داروں کی کوششوں کو سراہا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، میلبورن آسٹریلیا کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید ابوالقاسم رضوی نے امام عصرعج بوایز ہاسٹل (شیعہ یتیم خانہ دہلی) کا نزدیک سے جائزہ لیا اور وہاں کی سرگرمیوں سے آگاہی حاصل کی ۔

امام عصرعج بوایز ہاسٹل (شیعہ یتیم خانہ دہلی) کے موسس و ذمہ دار حجت الاسلام والمسلمین شیخ ممتاز علی مرتضوی نے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں اپنا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں ںے ہاسٹل میں رہائش پذیر طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے اہمیت علم پر روشنی ڈالی اور کہا: اس مرکز کی انتظامیہ شفاف کارکردگی اور بے لوث خدمت کی وجہ سے لائق تحسین ہے ۔

امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا نے امام عصرعج بوایز ہاسٹل کے موسس حجت الاسلام والمسلمین شیخ ممتاز علی مرتضوی اور دیگر خدمتگزاروں کی کامیابی کی دعا کی اور کہا: ہم کافی عرصہ سے یہاں فعالیتوں سے باخبر تھے مگر شنیدن كی بود مانند دیدن۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عصری تعليم اور دينی تعليم کی رقابت دیرینہ اور جو چشمک ہر جگہ دکھائی دیتی ہے اور جو اپنے آپ میں عدم معرفت اور كوتاه بينی كا نتيجہ ہے وہ اس مرکز میں دور تک کہیں نظر نہیں آئی بلکہ یہاں  قابل تحسين و ستائش ہم آہنگی اور قرب دیکھنے کو ملا تاکید کی: حجت الاسلام والمسلمین شیخ ممتاز علی مرتضوی نے یہ ثابت كرديا كہ حوزوی پس منظر ركھنے والے طلبہ میں قیادت، تنظيم أمور و تدبر كی صلاحيت بدرجہ اتم پائی جاتی ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین رضوی نے مزید کہا: میں نے سینکڑوں مدارس اور حوزات علميہ کا دورہ کیا ہے مگر یہ معیار کہیں نظر نہیں آیا، میں دیکھ رہا ہوں اس کے مرکز کے توسط سے مستقبل قریب میں إنشاءالله اعلی تعلیم یافتہ دیندارمتخصصين (Professionals) مختلف شعبہ ہای زندگی میں ملت تشیع کی نمائندگی کرکے وقار تشیع میں اضافے کا سبب بنیں گے۔

انہوں ںے آخر میں اراکین کی کامیابی اور مزید توفیقات کی دعا کرتے ہوئے کہا: آپ یونہی بلکہ اس سے بہتر عنوان سے مثالی اور قابل تقليد دين كی خدمات كرتے رہیں ۔

حجت الاسلام والمسلمین سید ابوالقاسم رضوی کی امامت میں نے امام عصرعج ہاسٹل (شیعہ یتیم خانہ دہلی) کے طلبا نے نماز جماعت ادا کی گئی ۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬