رسا نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق، ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں ادارے کے سیکریٹری سیدمحمدحسین هاشمی میں شریک تھے جنکا کہنا تھا: خوشی کا مقام ہے کہ عظیم مصنف اور انقلابی شخصیت کی کتابوں کی رونمائی کی جارہی ہے اور ادارہ ثقافت کا کام قابل تحسین ہے۔
انکا کہنا تھا: شهید مطهری چالیس سال سال شھید مطہری کی کتابیں نور کی طرح ایران اور بین الاقوامی سطح پر علمی میدانوں میں چمک رہی ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
هاشمی نے انقلاب کی کامیاب شخصیتوں کے حوالے سے کہا: انقلابی رہنما جیسے علامه طباطبایی اور شهید مطهری جو علمی اور مذہبی میدان میں بے مثال تھے انکی کتابوں کی ترویج لازم ہے.
اور ادارہ ثقافت کی ذمہ داری ہے کہ اس حوالے سے مزید کام کرے کیونکہ ہم سے سوال کیا جاتا ہے کہ قدیم مشاہیر مولانا و نظامی و۔۔ کے حوالے سے کام باتیں ہوچکی ہیں جدید شخصیات کون ہیں تو ہمیں انکا جواب عصر حاضر کی شخصیات کے تعارف سے دینا ہوگا۔
تقریب میں شہید مطہری کی کتاب «خدمات متقابل ایران و اسلام» اردو میں دو جلد اور تھائی میں ایک جلد جبکہ كتاب «داستان راستان» شونا(زیمبابوے) زبان میں رونمائی کی گئی۔/ ۹۸۸/ ن