‫‫کیٹیگری‬ :
13 May 2019 - 15:09
News ID: 440380
فونت
نومسلم جرمن خاتون:
محترمہ سونیا فرای نے کہا : جرمنی سے تعلق رکھنے والی نومسلم خاتون محترمہ سونیافرای کا کہنا ہے کہ دین کی تبلیغ کا بہترین طریقہ اپنے کردار و رفتار میں تبدیلی لانا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والی نومسلم خاتون محترمہ سونیا فرای نے جو پہلے عیسائی تھیں اور اب مشرف بہ اسلام ہوچکی ہیں ایک گفتگو کے درمیان کہا : دین مبین اسلام کی تبلیغ کی بہترین روش یہ ہے کہ ہم خود اپنے کردار و رفتار میں تبدیلی لائیں اور اس مقصد کے حصول کے لئے خداوند متعال کے احکامات اور اہلبیت اطہار علیہم السلام کی سیرت کی ترویج اور اس پر ہمیں عمل کرنا ہو گا۔

انہوں نے وضاحت کی : نہ فقط اسلامی جمہوریہ ایران بلکہ مسلمانوں کو چاہئے کہ پوری دنیا میں حقیقی اسلام کو روشناس کرانے کے لئے کو شش کریں۔

نومسلم جرمن خاتون نے خود کو دین اسلام قبول کرنے کی راہ میں پیش آنے والی رکاوٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : میرے اسلام لانے میں سب سے پہلی رکاوٹ میری ماں تھیں جو خود بھی عیسائی تھیں اور جب انہوں نے میرے ہاتھوں میں قرآن کریم کو دیکھا تو کافی پریشان ہوئیں اور کہنے لگيں کہ انجیل کو چھوڑ کے قرآن کا دامن کبھی بھی مت تھامنا ، اس پر میں نے ان سے کہا کہ فقط معلومات حاصل کررہی ہوں اور کوئی غلط کام نہيں کررہی ہوں ۔

سونیا فرای نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اس کے علاوہ میرے ایک استاد نے مجھے نصیحت کی کہ ہرگز اسلام کے نزدیک مت جانا وہ نہایت خطرناک دین ہے اس دین میں عورتوں کے حقوق بہت کم ہیں ۔ان کے علاوہ میری دوستوں نے بھی مجھے اسلام کے قریب آنے سے منع کیا اور میں ان سب کے جواب میں یہی کہتی کہ فقط حقیقت جاننا چاہتی ہوں اور ہر وہ چیز جو عقل کے مطابق ہوگی اسے قبول کروں گی۔

انہوں نے جو دو برسوں سے ایران میں رہائش پذیر ہیں کہا کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کی وجہ سے مشہد مقدس کا ماحول انتہائی روحانی اور معنوی ہے لیکن ان سب چیزوں کے باوجود ایسا لگتا ہے کہ کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو مذہب کے بارے میں جاننے میں دلچسپی نہيں رکھتے بنابریں ایسے لوگوں کی سوچ اور نظریات کی شناسائی کرکے انہیں صحیح معنوں میں دین کی طرف راغب کرنے کی کوشش ہونی چاہئے

نو مسلم جرمن خاتون محترمہ سونیا فرای نے جدید ذرائع ابلاغ کے وسائل سے استفادے کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امیدکرتی ہوں کہ امام رضا(ع) سیٹلائٹ چینل حقیقی اسلام،ایران اور حقیقی شیعت کا چہرہ اور تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنے میں کامیاب ہوگا

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬