رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق السنابس شہر کے لوگوں نے کہا ہے کہ سعودی سیکورٹی فورس مسلسل اس علاقے کے باشندوں کے حقوق پامال کر رہی ہے -
السنابس کے شہریوں کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت گھروں کومسمار کرکے مکینوں کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور کررہی ہے -
سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں دوہزار گیارہ سے حکومت مخالف پرامن مظاہرے جاری ہیں۔
اس علاقے کے عوام سعودی حکومت کی ناانصافیوں اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم سمیت اس علاقے کے باشندوں کے ساتھ سوتیلا سلوک روا رکھے جانے کے حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاج کررہے ہیں-
سعودی عرب کے مشرقی علاقے کا بڑا شہر قطیف بھی مسلسل آل سعود حکومت کے کارندوں کے حملوں کا نشانہ بنتا رہتا ہے۔
اس عرصے میں سیکڑوں سعودی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں سیاسی اور سماجی کارکنوں کے ساتھ ساتھ مذہبی شخصیات کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔