حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی :
حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ہمیں قرآن کے ساتھ ساتھ اہلبیت اطہار (ع) کے در سے بھی وابستگی اختیار کرنا ہوگی تاکہ قیامت کے دن شفاعت نصیب ہو
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی سفینتہ المومنین ٹرسٹ کے تحت جامع مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ میں رمضان المبارک کے اجتماع سے خطاب کے دوران حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ قرآن مجید سے وابستگی اختیار کرکے گمراہی اور بے راہ روی سے بچا جاسکتا ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن وہ کھلی کتاب ہے جس میں رہتی دنیا تک کے انسانوں کے مسائل اور ان کا حل موجود ہے، اس میں بقاء بھی ہے، نجات بھی اور فلاح کے ساتھ درست رہنمائی بھی موجود ہے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا کہ ہمیں قرآن کے ساتھ ساتھ اہلبیت اطہار (ع) کے در سے بھی وابستگی اختیار کرنا ہوگی تاکہ قیامت کے دن شفاعت نصیب ہو اور خدا کے ساتھ ساتھ رسول اکرم (ص) اور اولاد رسول (ع) بھی ہم سے راضی ہوجائیں۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے