‫‫کیٹیگری‬ :
25 June 2019 - 10:12
News ID: 440657
فونت
نائیجیریا کے عوام نے مختلف شہروں میں اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے عوام نے مختلف شہروں میں کئے جانے والے مظاہروں میں اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

یہ مظاہرے کانو، زاریا اور ابوجا میں کئے گئے۔ مظاہرین نے اسلامی تحریک کے رہنما کی جیل سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

نائیجیریا کے عوام، ہر ہفتے نماز جمعہ کے بعد مظاہرہ کرکے شیخ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں

واضح رہے کہ نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے حال ہی میں تاکید کی ہے کہ فوج نے شیخ زکزکی کو قتل کرنے کی سازش تیار کی گئی ہے۔

دسمبر دو ہزار پندرہ میں نائیجیریا کے صوبے کدونا میں شیعہ مسلمانوں کی امام بارگاہ اور شیخ زکزکی کی رہائشگاہ پر کئے جانے والے جارحانہ حملے میں کم سے کم ساڑھے تین سو افراد شہید ہوگئے تھے اور جب سے ہی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی جیل میں قید ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬