رسا نیوز ایجسنی کے نجف اشرف کے عالمی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق عالی حج کونسل عراق کے سربراہ حجت الاسلام شیخ خالد العطیة نے حج کی سالانہ تقریب جو امام علی علیہ السلام کے روضۃ مبارک کے صحن حضرت زہرا (سلام الله علیها) نجف اشرف میں منعقد ہوا ہے اس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : اس سال حج کے لئے مکہ مکرمہ جانے کے لئے حاجیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۳۳ ہزار سے ۵۰ ہزار تک پہوچایا جا سکا ہے ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ حج عالی کونسل حاجیوں کی تعداد میں آیندہ سال بھی اضافہ ہونے کی امید میں ہے وضاحت کی : اس سال کے حج کی ایک اہم امتیاز یہ ہے کہ گذشتہ سال سے حاجیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے کہ عمر و بیماری کے اعتبار سے بہ نسبت دوسروں سے زیادہ ہیں اس وجہ سے اس سال حاجیوں پر خاص توجہ و خیال رکھنے کی زیادہ ضرورت ہے ۔
حجت الاسلام شیخ خالد العطیه نے اس تقریب کے درمیان نجف اشرف کے عالمی رپورٹر سے گفتگو میں کہا : یہ کانفرنس ہر سال امیر المومنین علی علیہ السلام کے روضہ مبارک میں حج کے شروع ہونے کے زمانہ میں آمادگی کے لئے منعقد کیا جاتا ہے ۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : حج کے علماء حاجیوں کو حج کے صحیح مناسک انجام دینے اور ہدایت کے لئے بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کا کردار صرف شرعی احکام بیان کرنے تک ختم نہیں ہوتا بلکہ مختلف دینی و مذہبی میدان میں وعظ و نصیحت بیان فرماتے ہیں ۔