افغانستان کی پارلیمنٹ کے رکن نے غزنی میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اقدام قرار دیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے شہرغزنی کی محمدیہ مسجد میں کل رات نماز مغربین کے دوران ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں 3 نمازی شہید اور 24 زخمی ہوئے۔
افغانستان کی پارلیمنٹ میں غزنی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی عارف رحمانی نے حکومت سے دہشتگردوں کی شناسائی اور فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
غزنی میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد پر حملے کی ابھی تک کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ طالبان کے ترجمان ذبیح الله مجاهد نے کہا کہ اس حملے میں طالبان ملوث نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کابل اور ہرات میں شیعہ مسلمانوں کی مساجد اور امام بارگاہوں پر داعش کے دہشتگردوں نے کئی حملے کئے تھے۔ /۹۸۸/ ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے