رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے اس بار افغانستان کے صوبےغزنی کو بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے شدید نوعیت کا دھماکہ کیا ہے۔
مذکورہ دھماکے میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی ( این ڈی ایس) آفس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی اور طالبان کے ترجمان ذبیح الله مجاهد نے کہا کہ اس حملے میں کئی فوجی مارے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل غزنی میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 3 نمازی شہید اور 34 زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے کی ذمہ داری دہشتگرد تکفیری گروہ داعش نے قبول کی تھی۔
افغانستان ان دنوں ایک بار پھر دہشتگردی کی شدید لپیٹ میں ہے۔ /۹۸۸/ ن