اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے یورپی فریق کو ایران کے 60 روزہ الٹی میٹم کے اختتام کیساتھ جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں میں کمی لانے کے لیے نئے فیصلوں کا آج اعلان متوقع ہے.
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپ کو 60 روزہ الٹی میٹم کے اختتام کے ساتھ ایران کی وزارت خارجہ، اعلی قومی سیکورٹی کونسل اور جوہری توانائی تنظیم کے حکام آج بروز اتوار ایٹمی سمجھوتے پر ایران کے وعدوں میں کمی لانے کے نئے فیصلوں کا اعلان کر سکتے ہیں.
جوہری معاہدے پر ایرانی وعدوں میں کمی لانے کے نئے اقدامات میں سے ایک یہ ہے کہ آج سے ایران یورینیم کی 3.67 فیصد افزودگی کی سطح میں پرامن مقاصد کے حصول کے لیے مزید اضافہ کرے گا اور اراک ہیوی واٹر ری ایکٹر کی سرگرمیوں کو جوہری معاہدے کے نفاذ سے پہلے واپس لائے گا.
تاہم ایران نے کہا ہے کہ اگر یورپی فریق جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کر کے ایرانی مفادات کو پورا کرے تو ایران بھی فوری طور پر اس معاہدے پر اپنے وعدوں کی کمی کے سلسلے کو روکے گا. /۹۸۹/ ف
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے