‫‫کیٹیگری‬ :
09 July 2019 - 14:43
News ID: 440767
فونت
دو سو دس افراد پر مشتمل ایرانی زائرین کا پہلا قافلہ پیر کے روز تہران کے امام خمینی ایرپورٹ سے سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہو گیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حج و زیارت کے امور میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام عبدالفتاح نواب اور ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ علی رضا رشیدیان نے اس قافلے کو رخصت کیا۔
اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے چھیاسی ہزار پانچ سو پچاس ایرانی سرزمین وحی کا سفر کریں گے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ حاجیوں کی سیکورٹی اور حفاظت کی سنگین ذمہ داری سعودی حکومت پر ہے اور سعودی حکومت کو چاہئے کہ وہ خوف وہراس سے عاری ماحول بنا کر حاجیوں کی عزت و وقار کا تحفظ کرے۔
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے ادارہ حج کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کے دوران فرمایا کہ فریضہ حج ایک ایسی غیر معمولی اور ممتاز اہمیت کی حامل عبادت ہے جس پر اسلام نے خاص توجہ دی ہے۔
آپ نے اتحاد بین مسلمین، مظلوموں کی حمایت اور مشرکین سے برائت و بیزاری جیسے حج کے سیاسی مفاہیم کو عملی جامہ پہنائے جانے کو ضروری قرار دیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬