10 July 2019 - 13:57
News ID: 440771
فونت
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے امریکہ ، یورپ اور بعض علاقائی ممالک کی طرف سے ضد انقلاب عناصر اور منافقین کے ساتھ تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس اتحادی ممالک ایران میں تخریبی کارروائی اور عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے امریکہ ، یورپ اور بعض علاقائی ممالک کی طرف سے ضد انقلاب عناصر اور منافقین کے ساتھ تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک ایران میں تخریبی کارروائی اور عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

ایرانی نمائندے اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے اب تک ایران میں 17 ہزار سے زائد شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا اور دہشت گردی کانشانہ بننے والوں میں ایران کے سابق صدر، وزیر اعظم ، عدلیہ کے سربراہ ، ایرانی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ، پارلیمنٹ کے 27 نمائندے اور 4 ایٹمی ماہرین بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ضد انقلاب عناصر اور منافقین نے ایران میں 12 ہزار عام شہریوں کو اپنی دہشت گردی اور بربریت کا نشانہ بنایا ہے جنھیں آج امریکہ ، یورپ اور ان کے اتحادی عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

تخت روانچی نے کہا کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور منافقین کے درمیان گہرا تعاون جاری ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک دنیا بھر دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں اور انھیں کوئی کچھ کہنے والا نہیں۔ /۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬