08 July 2019 - 23:25
News ID: 440760
فونت
آیت الله رئیسی:
اسلامی جمھوریہ کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا: انگلینڈ اور یوروپ کے حق میں بہتر یہی ہے کہ وہ جلد از جلد ایران کی تیل بردار کشتی کو آزاد کردیں وگرنہ بدترین نتائج سے روبرو ہوں گے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی سیاسی سرویس سے رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ کی عدلیہ کے سربراہ آیت الله سیدابراهیم رئیسی نے عشرہ کرامت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: امام زادے آسمان ولایت کے ستاروں کے مانند امام علی ابن موسی الرضا کی مدینہ سے طوس کی جانب ہجرت سے ملحق ہوئے کہ ان میں سے ہر ایک اس علاقہ اور اسلامی جمھوریہ ایران کی سرزمین کے لئے ترقی یافتہ رضوی تہذیب کا مظھر رہے ہیں نیز ہمیشہ خیر و برکت کا منبع قرار پائے ہیں ۔

اسلامی جمھوریہ کی عدلیہ کے سربراہ نے مزید کہا: یہ تہذیب رسول اسلام (ص) کی مکہ سے مدینہ کی جانب ہجرت کے بعد دوسری تہذیب ہے جو انسانوں کے لئے نہایت برکت کا سبب بنی کہ معنویت ، دین ، دینی تہذیب اور دشمن کے مقابل قیام اس تہذیب کا اہم حصہ ہے ۔

آیت الله رئیسی نے اسلامی جمھوریہ ایران میں ظلم سے مقابلہ حضرت علی ابن موسی الرضا (ع) اور امامزادوں خصوصا حضرت فاطمہ معصومہ قم (س) کے مرھون منت جانا اور کہا: تمام لوگ ان معنوی ایام کی برکتوں سے بخوبی استفادہ کرتے ہوئے قران کریم اور اهل بیت (ع) سے زیادہ سے زیادہ توسل حاصل کریں ۔

انہوں نے اسلامی جمھوریہ ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی سطح میں کمی لانے کے جانے کے حوالہ سے دوسرا قدم اٹھائے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں تمام دنیا نے ایران کو معاہدے پر عمل کرتا ہوا پایا جبکہ امریکا اور یوروپ نے اس معاہدہ کو نقض کیا اور اس ایٹمی معاہدے کی سطح میں کمی لائے جانے کے حوالہ سے تمام ملت ایران ، حکومت اور ملک کا ذمہ دار طبقہ متفق ہے ۔

آیت الله رئیسی نے ملت ایران کے مطالبات اور ان کی خواہشات کا احترام کئے جانے کی تاکید کی اور کہا: سبھی رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی فرمائشات کہ جو ہمیشہ رہ گشا اور ملک کی سربلندی کا سبب قرار پائی ہے ، کی پیروی کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں اسلامی جمھوریہ ایران کے ذمہ داروں کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں اور اس بات کے معتقد ہیں کہ جب تک یوروپ اپنے معاہدے پر عمل نہ کرے یہ قدم ہرگز نہ رکے ۔

انہوں ںے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں امریکا کی نیابت میں انگلینڈ نی وی کے ذریعہ ایرانی تیل بردار کشتی کو جبل الطارق میں روکے جانے کو عالمی قوانین و مقررات کی خلاف ورزی جانا اور کہا : داعش اور دیگر دھشت گرد گروہوں کے ذریعہ شام اور عراق کا چوری کا پٹرول، کس طرح انہیں راستوں سے اور انہیں ممالک کی نظروں کے سامنے اسمنگلینگ ہوتا رہا مگر ان ممالک سے کوئی اواز نہ اٹھی مگر اج جب اسلامی جمھوریہ ایران کی تیل بردار کشتی جو عالمی اور بین الاقوامی قانون کے تحت رواں دواں تھی انگلینڈ کے فوجیوں کے  ہاتھوں جبل الطارق میں روک لی گئی ؟

آیت الله رئیسی نے کہا: اندازہ ہوتا ہے کہ انگلینڈ اور یوروپ دونوں ہی اسلامی جمھوریہ ایران کی توانائیوں سے باخبر ہیں اور اس حوالہ سے یہ ان کے حق میں بہتر ہوگا کہ جلد از جلد ایران کی تیل بردار کشتی کو آزاد کردیں وگرنہ اس کے سنگین نتائج سے روبرو ہوں گے ۔

اسلامی جمھوریہ کی عدلیہ کے سربراہ نے اپنے بیان کے اخری حصہ میں عدلیہ کے اہل کاروں کو خطاب کرتے ہوئے کہا: انصاف کے طلب کاروں کے لئے کورٹ اور عدالتوں کے دروازے کھول دئے جائیں اور  لوگوں کی مشکلات کی رسیدگی میں اسانی لائی جائے ۔

آیت الله رئیسی مزید کہا: ملک کے مختلف گوشہ میں بعض ذمہ داروں کی جانب سے لوگوں کی مشکلات کے سنے جانے کے حوالہ سے وقت معین کیا جانا نہایت پسندیدہ کام ہے۔/۹۸۸/ ن ۱

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬