09 July 2019 - 12:57
News ID: 440763
فونت
محمد جواد ظریف :
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کا کوئی نعم البدل نہیں جبکہ "بی" ٹیم نے ٹرمپ کو بیوقوف بناکر یہ دیکھانے کی کوشش کی ہے کہ ایران کے خلاف معاشی دہشتگردی سے ایک بہتر معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کا کوئی نعم البدل نہیں جبکہ "بی" ٹیم نے ٹرمپ کو بیوقوف بناکر یہ دیکھانے کی کوشش کی ہے کہ ایران کے خلاف معاشی دہشتگردی سے ایک بہتر معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

"محمد جواد ظریف" نے اپنے ایک پیغام کے ذریعے مزید کہا کہ یہ بہت واضح ہے کہ ایران جوہری معاہدے کا نعم البدل ملنا ممکن نہیں ہے مگر امریکہ، ایران کیخلاف معاشی دہشتگردی کے ذریعے اس بین الاقوامی معاہدے کی تباہی کے درپے ہے اور دوسری طرف وہ مضحکہ خیز انداز میں ایران سے جوہری معاہدے پر پورا اترنے کا مطالبہ بھی کرتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم جب جوہری معاہدے سے متعلق اپنے حالیہ فیصلوں پر نظر ثانی کر سکتے ہیں تب بی ٹیم اسی معاملات میں دخل اندازی نہ کرے۔

واضح رہے کہ بی ٹیم بشمول امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن، ناجائز صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو، متحدہ عرب امارات کے ولیعہد محمد بن زائد اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے گزشتہ سال کے دوران غیر تعمیری مشوروں کیساتھ ٹرمپ کو ایران کیخلاف معاشی دہشتگردی کے ذریعے جوہری معاہدے کی تباہی پر اکسایا۔

در این اثنا وہ حالیہ دنوں میں جب ایران نے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں کے کچھ حصے پرعمل درآمد کرنے کو روک دیا ہے ، اسلامی جمہوریہ ایران سے جوہری معاہدے پر پورا اترنے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬