‫‫کیٹیگری‬ :
10 July 2019 - 14:17
News ID: 440773
فونت
حاجی اصغر علی کربلائی اور شیخ محمد صادق رجائی نے اپنی تقاریر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اسلامی نظام حکومت کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کی۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کشمیر کے سرحدی ضلع کرگل میں تحریک بیداری اسلامی کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں ضلع کے ہزاروں مومنین و مومنات نے شرکت کی۔

سیمینار رسمی طور پر قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ شروع ہوا اور مختلف دانشوروں و علماء کرام نے اپنی تقاریر میں اسلامی بیداری سے متعلق سامعین کو مستفید کیا۔

اس دوران نصر الدین خفی نے اپنے خطاب میں ولایت فقیہ کے نظام کی پیروی کرنے پر زور دیا۔

حاجی اصغر علی کربلائی اور شیخ محمد صادق رجائی نے اپنی تقاریر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اسلامی نظام حکومت کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقابلے میں دشمن بہت کمزور ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں طاقت کا منظر بدل گیا ہے اور اب کوئی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کو شکست نہیں دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب اسلام کے حقیقی راستے پر عمل کرنے اور اسلامی نظام کے قوانین و احکامات پر زندگی بسر کرنے اور خدا کے ساتھ منسلک رہنا کی وجہ سے ہوا ہے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬