‫‫کیٹیگری‬ :
22 July 2019 - 21:14
News ID: 440870
فونت
انجمن علمدار کربلا کے اراکین اور آیت الله محقق کابلی کے دفتر کے ذمہ داروں نے شھر قم ایران کے پولیس کے کمانڈر اور دیگر اہل کاروں سے ملاقات و گفتگو کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، انجمن علمدار کربلا کے اراکین اور آیت الله محقق کابلی کے دفتر کے ذمہ داروں نے آج سموار کو شھر قم ایران کے پولیس کے کمانڈر اور دیگر اہل کاروں سے ملاقات میں پروگرام سمیت مھاجرین کے مختلف موضوعات و مسائل پر گفتگو و تبادلہ نظر کیا ۔

اس ملاقات میں قم پولیس کے کمانڈر جناب سردار آقاخانی، قم پولیس کے ترجمان اور سماجی شعبہ کے ذمہ دار میجر حاجی زاده اور قم ٹریفک پولیس کے سربراہ علی حسن قیصری موجود تھے ۔

انجمن علمدار کربلا کے جنرل سکریٹری نے اس ملاقات میں مھاجرین کے حوالے سے رھبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اپ نے ہمیشہ مھاجرین کے احترام و اکرام کی تاکید کی ہے کہ جسے ہم نے آیت الله محقق کابلی کی تشییع جنازہ میں بخوبی احساس کیا اور نزدیک سے دیکھا ۔

انہوں نے آیت الله محقق کابلی کے انتقال پر رھبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے منعقد ہونے والی مجلس ترحیم اور اس میں مراجع تقلید عظام اور ملک کی اہم شخصیتوں کی شرکت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا: ہم مھاجرین اپنی امنیت اور اسائش اپ کی عنایتوں کے مرھون منت ہیں کہ جو بغیر کسی امید اور توقع کے صبح و شب اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مصروف ہیں ۔

انجمن علمدار کربلا کے جنرل سکریٹری نے مزید کہا: ایران اور افغانستان کا مشترکہ دشمن کافی عرصہ سے دونوں ممالک اور ملتوں کے دوستانہ تعلقات کو خراب کرنے میں کوشاں ہیں مگر ملک کے ذمہ داروں کے مناسب تدبیریں اسے اپنے مقصد میں ناکامی سے روبرو کردے گی ۔

قم پولیس کے کمانڈر جناب سردار آقاخانی نے بھی اس ملاقات میں مھاجرین کے مسائل و مشکلات کو بغور سننے کے بعد ان کی مشکلات کے حل کا وعدہ کیا ۔ /۹۸۸/ ن

آیت الله محقق کابلی کے دفتر کے ذمہ داروں کی قم پولیس کے کمانڈر سے ملاقات

آیت الله محقق کابلی کے دفتر کے ذمہ داروں کی قم پولیس کے کمانڈر سے ملاقات

آیت الله محقق کابلی کے دفتر کے ذمہ داروں کی قم پولیس کے کمانڈر سے ملاقات

آیت الله محقق کابلی کے دفتر کے ذمہ داروں کی قم پولیس کے کمانڈر سے ملاقات

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬