عراق:

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی طیاروں نے نینوا کی سنیسلہ جھیل کے اطراف میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 3 داعشی ہلاک ہوگئے ہیں ۔
النہرین نیوز نے بتایا ان کے 19 خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ادھر الشمسیات جزیرے میں بھی 4 داعشی دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے 4 خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔
ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پرعراق فورسز کے ہاتھوں دہشت گرد گروہ داعش کے 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 23 خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ /۹۸۸/ ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے