‫‫کیٹیگری‬ :
15 August 2019 - 21:40
News ID: 441061
فونت
آیت الله نوری همدانی :
حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنے ایک پیغام میں کشمیر کے مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کشمیر کے عوام کا فوجی محاصرہ ختم کیا جائے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنے ایک پیغام میں کشمیری مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کے قتل عام کو فورا ختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔

مرجع تقلید کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحیم

نہایت افسوس ہے کہ اس وقت ھندوستان کے کشمیر سے ناراحت کرنے والی خبر سننے میں آ رہی ہے ، عالمی ادارہ اور انسانی حقوق کا دعوا کرنے والے ادارے کی طرف سے  اس طرح کے اقدام پر اس طرح کی خاموشی قابل افسوس ہے ۔

کشمیر کو پوری طرح سے محاصرہ کر لیا گیا ہے اور ارتباطی وسائل قطع کر دیئے گئے ہیں ۔ پر طرح کا اجتماع یہاں تک کہ نماز جمعہ اور نماز جماعت پر پابندی لگا دی گئی ہے اور کسی بھی طرح کے اجتماع ہونے پر گولی سے جواب دیا جا رہا ہے ۔ مظلوم عوام کی ضرورت زندگی کے وسائل یہاں تک کہ کھانے پینے کا سامان مہیہ کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ تصاویر اور رپورٹ جو موصول ہو رہی ہے انسان اس کو دیکھنے کی ہمت نہیں کر پا رہا ہے اور یہ تمام غیر انسانی رویہ انجام پا رہے ہیں ۔

تمام حریت پسند افراد خاص کر اسلامی اقوام و حکومتیں ، علماء اور انسانی حقوق کے ادارے سب لوگوں کو اس سلسلہ میں سنجیدہ قدم اٹھائیں ؛ اس موقع پر خاموشی اختیار کرنے پر کشمیر ایک خطرناک و افسوس ناک مرحلہ میں داخل ہو جائے گا ۔ اس لئے دنیا کے تمام حریت پسند افراد کو چاہے کہ وہ کسی بھی نسل و قوم و رنگ و دین و مذہب کے ماننے والے ہوں خاص کر اسلامی قوم و حکومتین اس عظیم جارحیت و غیر انسان اقدام پر خاموشی اختیار نہ کریں ۔

ہندوستانی حکومت کو بھی جان لینا چاہیئے کہ یہ ظالمانہ رویہ ھندوستان ملک کے غیر استحکام و بے ثباتی اور دوسرے تمام ادیان کے درمیان فاصلہ پیدا ہونے کا سبب بنے گا ، پہلے کی طرح سب ادیان و مذاہب کے لوگ چاہے شیعہ ، سنی و ھندو و ۔ ۔ ۔ سب مل کر ایک ساتھ پر امن زندگی بسر کرنے کا زمینہ فراہم کرے ۔

میں اس غیر انسانی رویہ کی سخت مذمت کرتا ہوں اور کشمیر سے فوجی محاصرہ اور قتل عالم ختم کرنے کی اپیل کرتا ہوں اور دنیا میں جہاں بھی مظلوم ہیں ان کے دفاع کی تاکید کرتا ہوں ۔

حسین نوری همدانی

۱۵ اگست ۲۰۱۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬